پاکستان کے کوئٹہ میں ووٹنگ کے دوران دھماکہ، 31 افراد ہلاک

blast
پاکستان میں آج قومی وریاستی اسمبلیوں کیلئے ووٹنگ جاری ہے۔اسی دوران کوئٹہ میں عام انتخابات کیلئے جاری ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے نزدیک دھماکہ ہواہے اوراس دھماکے میں 31افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ 30 سے زائدافراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
مشرقی بائی پاس کے قریب پولنگ اسٹیشن کے باہر خودکش حملے کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک جبکہ30سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعہ کے بعد پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے جب کہ سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔بتایاجارہاہے کہ واقعہ میں31 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ30 سے زائد زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ زخمیوں میں سے 10 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا، خودکش حملہ آور پولنگ اسٹیشن کے اندر گھسنا چاہتا تھا لیکن اس کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی تو اس نے باہر پولیس کی گاڑی کے قریب خود کو اڑالیا۔ مہلوکین میں میں ایس ایچ او تھانہ بھوسہ منڈی سمیت 5 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *