پاکستان انتخابات:ووٹوں کی گنتی جاری ،رجحانوں میں عمران خان آگے، حافظ سعید کوکراراجھٹکا

imran-khan
پاکستان میں بدھ کے روز ہوئے قومی اور ریاستی انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔پاکستان کا اگلاوزیراعظم کون ہوگا ، کچھ دیر میں معلوم ہوجائے گا۔پولنگ کے بعد سے ہی ووٹوں کی گنتی چل رہی ہے۔ رجحانوں میں سابق کرکیٹرعمران خان کی پارٹی تحریک انصاف آگے چل رہی ہے۔ وہیں نواز شریف کی پارٹی پی ایم ایل این دوسرے نمبر پر اوربلاول بھٹو کی پارٹی پی پی پی تیسرے نمبر پرچل رہی ہے۔بہرکیف صبح آٹھ بجے تک کے رجحان کے مطابق کرکٹر سے سیاستداں بنے عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف 113 سیٹوں کی سبقت کے ساتھ آگے چل رہی ہے۔ وہیں، 64 سیٹوں پر بڑھت کے ساتھ پی ایم ایل این دوسرے مقام پر اور 43 سیٹوں پر بڑھت کے ساتھ بھٹو۔ زرداری کی پی پی پی تیسرے مقام پر ہے۔ دریں اثنا، نواز شریف کی پارٹی پی ایم ایل این نے انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ شہباز شریف نے دیر رات کانفرنس کر کے اس الیکشن کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے خراب الیکشن بتایا۔ وہیں، بلاول بھٹو نے بھی ٹویٹ کیا کہ انہیں ا?دھی رات کے بعد بھی الیکشن کے رسمی نتائج نہیں ملے ہیں۔ نتائج میں تاخیر کو لے کر کئی سیاسی پارٹیوں نے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔ حالانکہ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا کہ تکنیکی وجوہات سے نتائج میں دیر ہوئی۔ سابق کرکٹرعمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے اوران کی پارٹی 113 سیٹوں کے ساتھ اکثریت کے قریب ہے۔ اس دوران پاکستان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ تکنیکی وجوہات کی بناد پر انتخابات کے نتائج میں تاخیر ہوئی ہے۔ پاکستانی چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج میں تاخیر کے لئے ہم معذرت چاہتے ہیں۔ میں پاکستان کی عوام کو یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ نتائج میں تاخیر کے پیچھے صرف تکنیکی وجوہات ہیں۔ پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے کہا میں بڑی تعداد میں ووٹ کرنے کے لئے پاکستان کی عوام کا شکر گزار ہوں۔ ان سبھی پولنگ افسران کا بھی شکر گزار ہوں، جنہوں نے یہ یقینی بنایا کہ الیکشن بغیر کسی پریشانی کے ہو۔ میں پاکستان کی آرمی کا بھی شکر گزار ہوں، جنہوں نے الیکشن عمل کے دوران امن بنائے رکھنے میں تعاون کیا۔
پاکستان انتخابات میں 26/11حملے کے ماسٹرمائنڈ حافظ سعید کوکرارجھٹکالگاہے۔ رجحانو ں میں حافظ سعید کی پارٹی ملی مسلم لیگ کوایک بھی سیٹ بڑھت نہیں ملی ہے۔حافظ سعید نے 265سیٹوں پراپنے امیدواراتارے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *