افسران سپریم کورٹ کاحکم نہیں مان رہے ہیں:منیش سسودیا

manish-sisodiya
دہلی سرکاراورافسروں کے بیچ اب بھی ٹکراؤ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہاہے۔دہلی میں اب ٹرانسفراورپوسٹنگ کولیکرمرکزاورریاستی حکومت میں جنگ چھڑگئی ہے۔ دہلی کے سروسیزمحکمہ نے کیجریوال سرکارکے ٹرانسفروالے حکم کوماننے سے انکارکردیاہے۔محکمہ کے مطابق، سپریم کورٹ کے فیصلے میں سروسزمحکمہ کے اگست 2016کے نوٹیفکیشن کوردکرنے کی جانکاری نہیں ہے، جس کی وجہ سے سسودیاکے حکم کوماننے سے سروسزمحکمہ نے انکاکردیاہے۔
دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیانے آج پریس کانفرنس کے ذریعہ کہاہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجودنوکرشاہ حکم کونہیں مان رہے ہیں۔ایساکرکے نوکرشاہ عدالت عظمیٰ کی توہین کررہے ہیں اورپارٹی اس پرقانونی کارروائی کامتبادل دیکھ رہی ہے۔سسودیانے کہاکہ انہو ں نے افسروں اورمرکزسے اپیل کی ہے کہ وہ عدالت عظمیٰ کے حکم پرعمل کریں۔سسودیانے کہاکہ چیف سکریٹری نے تحریری طورپرکہاہے کہ وہ حکم نہیں مانیں گے۔انہو ں نے کہاکہ اگرافسران اس پرعمل نہیں کریں گے اورٹرانسفرفائلیں ایل جی کے ذریعہ دیکھی جائیں گی توکورٹ کے حکم کی توہین ہوگی۔
بتادیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیانے بدھ کونوکرشاہوں کے تبادلے اورتعینات کیلئے بھی ایک سسٹم شروع کی، جس کیلئے منظوری دینے کاحق وزیراعلیٰ اروندکیجریوال کودیاگیاہے۔حالانکہ دہلی سرکارکے سینئرنے اس کی مخالفت کی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *