شعبۂ انگریزی میں ای ایل ٹی کی ریسرچ اسکالر نور رضوی ایف ایل ٹی اے کی حیثیت سے منتخب

Noor-Rizvi
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ انگریزی میں انگلش لینگویج ٹیچنگ ( ای ایل ٹی ) کی ریسرچ اسکالر نور رضوی کو2018-19 کے لئے فل برائٹ فارین لینگویج انگلش اسسٹنٹ ( ایف ایل ٹی اے ) کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ہے۔ وہ31؍جولائی2018کو پین سلوینیا یونیورسٹی میں اورینٹیشن پروگرام میں شامل ہوں گی اور اس کے ساتھ ہی نو ماہ کی مدت کے لئے یونائیٹیڈ اسٹیٹس آف امریکہ میں لارینس کی کانساس یونیورسٹی میں اپنا ایف ایل ٹی اے پروگرام شروع کریں گی۔ اس پروگرام کے تحت رضوی امریکہ اور ہندوستان کے درمیان ثقافتی رشتوں پر منحصر ادبی پہلوؤں کا مطالعہ کریں گی۔ انہوں نے اپنے انتخاب کے لئے یو جی سی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سینٹر کے ڈائرکٹر پروفیسر اے آر قدوائی کا شکریہ ادا کیا ہے۔واضح ہوکہ نور رضوی نے اپنی پی ایچ ڈی پروفیسر راشد نہال کی نگرانی میں مکمل کی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *