نربھیا معاملہ:پھانسی کے خلاف قصورواروں کی نظر ثانی عرضی پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آج

Share Article
nirbhaya-case
سپریم کورٹ سال 2012کے دہلی کے نربھیا اجتماعی عصمت دری معاملے میں چار مجرموں میں سے تین کی نظر ثانی عرضی پر آج فیصلہ سنا ئے گا۔نربھیااجتماعی عصمت دری معاملے میں تین قصورواروں پھانسی کی سزاکاسامناکررہے ہیں۔ چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی ) دیپک مشرا، جسٹس آر بھانومتی اور جسٹس اشوک بھوشن کی تین رکنی بینچ ملزم مکیش سنگھ، پون گپتا اور ونے شرما کی عرضیوں پر اپنا فیصلہ سنائے گی۔ تاہم چوتھے مجرم اکشے کمار سنگھ (31 ) نے سپریم کورٹ کے پانچ مئی 2017 کے فیصلہ کے خلاف نظر ثانی عرضی دائر نہیں کی ہے۔یادرہے کہ سپریم کورٹ چارمئی کواس معاملے میں قصورواروں کے نظرثانی عرضی پرفیصلہ محفوظ رکھ لیاتھا۔معاملے کی سنوائی کے دوران قصواروں کی طرف سے کہاگیاتھاکہ یہ پھانسی کی سزاکا نہیں ہے۔وہ غریب گھروں سے آتے ہیں، وہ عادتاً مجرم نہیں ہیں۔اسلئے سدھارنے کا موقع دیاجائے ۔
ان قصورواروں میں سے ایک رام سنگھ نے تہاڑ جیل میں مبینہ طور پر خود کشی کر لی تھی، جبکہ ایک دیگرنابالغ مجرم کو عدالت نیاصلاح اطفال گھر بھیج دیا تھا۔ اس نے اصلاح اطفال گھر میں سزا کے اپنے تین سال پورے کر لئے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *