منی پور:تین مقامات پرلینڈ سلائڈنگ ،9 افراد ہلاک

manipur
منی پور کے ضلع تامینگ لونگ میں بدھ کو صبح تین مقامات پر لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے9لوگوں کی موت ہوگئی ہے، جبکہ کئی لوگ زخمی بتائے جارہے ہیں۔ زخمیوں کواسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔خبریہ بھی ہے کئی لوگوں کا ابھی تک کوئی سراغ بھی نہیں لگ پایاہے۔واقعہ کی خبرملتے ہی موقع پرپہنچے بچاؤ اہلکارو ں نے راحتی وبچاؤ کام شروع کردیاہے۔جانکاری کے مطابق، کئی لوگوں کے مٹی کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ بھی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق، تامینگ لونگ کے وارڈ نمبر چار میں واقع نیو سلیم میں لینڈ سلائڈنگ سے ایک ہی کنبہ کے پانچ بچوں کی موت ہو گئی۔ وہ سب کے سب سگے بھائی بہن تھے۔لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے علاقے کے بہت سے مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں پانی کی وجہ سے بچے بہہ گئے۔پاس ہی کے ایک اور علاقے میں بھی لینڈ سلائڈنگ ہوئی جس میں دو بھائی بہن کی موت ہو گئی۔ اس کے علاوہ وارڈ نمبر۔2 کے نیگائی لوانگ میں ایک خاتون اور اس کا بیٹا لینڈ سلائڈنگ کی زد میں آ گئے۔
ضلع افسر اور پولیس لاشوں کی تلاش کر رہی ہے اور حالات کو معمول پرلانے کی کوشش کر رہی ہے۔لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے علاقے کا نیشنل ہائی وے اور دیگر سڑکوں سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔علاقے کے لوگوں میں واقعہ کے بعد سے دہشت ہے۔ لوگوں کی مدد کے لئے فائر بریگیڈ کے عملہ کو لگایا گیا ہے۔انتظامیہ نے لوگوں کوجائے حادثہ کے آس پاس کے علاقوں سے دوررہنے کی صلاح دی ہے۔غورطلب ہے کہ تامینگ لانگ پہاڑیوں اوروادیوں سے گھراایک پہاڑی علاقہ ہے اسلئے یہاں اس طرح کا خطرہ بنارہتاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *