پرینکاچوپڑااورنک جونس نے کی سگائی!

priyanka
بالی ووڈ کی دیسی گرل اداکارہ پرینکاچوپڑ ا اورامریکی گلوکار نک جونس کافی لمبے دنوں سے اپنے ریلیشن کولیکر سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔لیکن ریلیشن کولیکر دونوں نے ہی کبھی میڈیاکے سامنے حامی نہیں بھری ہے۔ مگردونوں ہمیشہ ایک ساتھ کیمروں میں قیدہوتے رہے ہیں ،کئی موقعوں پردونوں کوساتھ ہی دیکھا گیاہے۔جہاں بھی دیکھاگیاہے ہرجگہ ایک دوسرے کے ساتھ، ہاتھوں میں ہاتھ رکھ اوردونوں کودیکھاگیاہے اورکیمروں میں اسپاٹ ہوئے ہیں۔خبریہ بھی تھی کہ دونوں جلد ہی سگائی کرسکتے ہیں۔
بہرکیف ، میڈیارپورٹس کے مطابق، پرینکاچوپڑا اورامریکی پاپ گلوکار نک جونس نے دومہینے ڈیٹنگ کے بعد ایک دوسرے سے سگائی کرلی ہے۔ویب سائٹ ’پیپل ڈاٹ کام‘ نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ دونوں نے 18جولائی کوپرینکاکے 36ویں جنم دن پرلندن میں سگائی کی تھی۔مذکورہ ویب سائٹ کے مطابق، بتایاجارہاہے کہ نک جونس نے سگائی کی خبروں کوکنفرم کردیاہے۔حالانکہ دونوں کی طرف ابھی تک سگائی پرکوئی ردعمل نہیں آیاہے۔اب دیکھایہ ہے کہ اس خبرمیں کتنی سچائی ہے یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔
بتادیں کہ اس جوڑی کی پہلی ملاقات سال 2017میں نیویارک میں میٹ گالا کے دوران ہوئی تھی اس کے بعد سے ہی دونوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ بڑھتاگیا اوردونوں ہی اب اسے شادی کا نام دینے جارہے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *