فلمی ہستیوں پربایوپک کاسلسلہ جاری:اب نمبرمدھوبالا کا

madhubala
آج کل بالی ووڈمیں آہستہ آہستہ بالی ووڈ کے اداکاروں اور ادا کارائیں پربایوپک فلمیں بنانے کا رجحان بڑھ رہاہے۔ اس تعلق سے سب سے پہلے بالی وڈ کے معروف ادا کار سنجے دت کی زندگی پر’سنجو‘ نامی فلم بنی اورگذشتہ مہینے ریلیزبھی ہوگئی ۔فلم میں ان کی شراب نوشی اور منشیات کی لت، ان کے مبینہ معاشقے اور سب سے بڑھ کر دہشت گردی کے ایک معاملے میں ان کا ملوث ہونا اور ان کے جیل جانے کی باتیں بھرپور انداز میں پیش کی گئی ہیں۔
رنبیر کپور کے ذریعے سنجے دت کا کردار ادا کرنے کی زبردست تعریف ہورہی کہ کہ انہوں نے ان کے کردار میں ڈوب کر اداکاری کی ہے جبکہ سنجے دت کی اپنے والد کے ساتھ جذباتی رشتے کی پیشکش کے لیے فلم کی تعریف کی گئی ہے۔عیدکے موقع پرریلیزہوئی فلم ’سنجو‘ کی کامیابی کا سفر تا حال جاری ہے۔ دنیا بھرسے شاندار بزنس کرنے والی یہ فلم 300 کروڑ کلب سے بھی آگے نکل گئی ہے۔ فلم سنجو کی کامیابی کا سفر فی الحال رکتا نظر نہیں آتا۔سنجے دت کی بائیو پک رنبیر کپور کے کیرئیر کی بڑی اور ہٹ فلم بن گئی ہے۔
سنجے کے بعدمدھوبالا کا نمبر
بہرحال سنجے دت کی بایوپک فلم کے بعد ایک اوربایوپک لائن میں ہے۔گذشتہ دورکی سینئراور لیجنڈ ادا کارہ مدھوبالا کی زندگی پرمبنی فلم بننے والی ہے۔مدھوبالا کی چھوٹی بہن مدھور برج بھوشن نے بایوپک بنائے جانے کی جانکاری دی ہے۔ ایک انگریزی روز نامہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’کئی فلم سازنے اس آئیڈیاپر اپنی دلچسپی دکھائی ہے۔لیکن ابھی تک کسی ڈائریکٹر کے نام پرفیصلہ نہیں ہوا ہے۔میں ایک کنسلٹینٹ کی طرح ٹیم میں کام کروں گی۔ ہم فلم کی شوٹنگ اگلے ساتک شروع کریں گے‘‘۔
مدھوبالا کی چھوٹی بہن مدھوربرج بھوشن نے اپنی بہن پربایوپک بنانے پربات کرتے ہوئے کہاکہ اس فلم کی کاسٹ کے بارے میں اورنام بعد میں بتایاجائے گا۔ ساتھ ہی بتایاکہ فلم کوان کی خاص دوست ہی پروڈیوس کریں گی۔انہوں نے کہاکہ ’ میں اپنی بہن کی بایوپک بنانے جارہی ہوں، جسے میری خاص دوست پروڈیوس کرے گی۔میں سبھی سے درخواست کرناچاہتی ہوں کہ ،کوئی بھی اس بایوپک کوبنانے کی کوشش نہ کرے اورنہ ہی مدھوبالا کی زندگی کی کوئی بات مجھے پوچھے بغیر پرد ے پراتارے‘۔ اس سے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ مدھوراپنی بہن مدھوبالا کی بایوپک کو لیکرکی سنجیدہ ہے اوران کی پوری کہانی پردے پراتارناچاہتی ہے تاکہ ان کے چاہنے والے ان کے بارے میں جان پائیں۔انہوں نے آگے کہاکہ مدھوپربننے والی بایوپک کے بارے میں ساری جانکاری صحیح وقت پربتائی جائے گی ۔تب تک اس بارے میں بے وجہ کوئی افواہ نہ اڑائے۔
واضح ہوکہ مدھوربرج بھوشن ،مدھوبالا کے 11بھائی بہنوں میں سے ایک ہیں۔ مدھور نے گلوکار برج بھوشن کابرا سے شادی کی اورزاہدہ سے مدھوربرج بھوشن بن گئیں۔ برج بھوشن کا 2018میں 81سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
دہلی کے میڈیم تسادمیوزیم میں اگست 2017میں مدھوبالا کا ویکس اسٹیچو لگایاگیاتھا۔ تبھی سے مدھوبالا کی زندگی پربایوپک بنانے کی باتیں چل رہی تھیں۔ بالی ووڈ کے کئی لوگ بہن کی لائف پرفلم کے رائٹس پانے مدھور سے اپروچ کررہے تھے۔مدھوکا کہنا ہے کہ فلم میں ان کی بہن کی لائف اسٹوری کے ساتھ پوراانصاف ہونا چاہئے ۔اس لئے وہ اسے خوبصورت انداز میں بنائیں گی۔
خوبصورتی کا دوسرانام مدھوبالا کی لائف کے قصے بیحدعجب غضب ہیں۔ مدھوبالا نے دلیپ کمار سے بریک اپ کے بعد کشورکمارسے شادی کی تھی۔لیکن اس لواسٹوری کوپورا کرنے کیلئے کشورکمار نے مذہب اسلام کوقبول کیا اوروہ کشورکمارسے عبدالکریم بن گئے تھے۔
مدھوبالا کی بہن نے ایک انٹرویو میں بتایاتھاکہ مدھوبالا کا آخری وقت بیحد تکلیفوں سے بھراتھا، مدھوکی جسم میں ضرورت سے زیادہ خون بنتاتھا، جوان کے ناک اورمنھ سے باہرآتا تھا۔وہیں دل سوراخ کے باعث وہ مرنے سے پہلے ہڈیوں کی ڈھانچہ رہ گئی تھیں۔
بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ مدھو بالا جواپنے زمانے میں خوبصورتی کیلئے جانی جاتی تھی،اس وقت میں ان سے خوبصورت کوئی اورنہیں تھا۔ اتناہی نہیں، بالی ووڈ فلموں میں کام کرکے انہوں نے نام کمایا اورآج بھی ان کے مداح کی کمی نہیں ہے۔ان کی پہچان آج بھی ’مغل اعظم ‘ انارکلی کے طورپربنی ہوئی ہے اوران کا گانا’پیار کیاتوڈرنا کیا‘ آج بھی ناظرین کے دلوں پرچھایاہواہے۔اسی کے ساتھ ایک خبرآئی ہے کہ مدھوبالا کی کہانی پردے پردکھائی جاسکتی ہے۔مدھوبالا کے فینس کیلئے بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ ان کی زندگی بھی پردے پرآنے والی ہے، جس کے بارے میں ہرکوئی جان پائے گا۔اب آگے یہ دیکھنا ہوگا کہ کون اس فلم میں کام کرے گا اورفلم کب پردے پرریلیزہوگی۔بہر کیف سنجے دت اورمدھوبالا کی بایوپک فلم میں فرق یہی ہوگا کہ سنجے دت کی بایوپک ان کے حیات میں بن گئی ہے جبکہ مدھوبالا کی بایوپک بعدازمرگ بننے والی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *