پرینکاچترویدی کی بیٹی کوریپ کی دھمکی دینے والا گرفتار

priyanka-chaturvedi
کانگریس ترجمان پرینکاچترویدی کوٹویٹرپرگالی اوردھمکی دینے کے معاملے میں پولس نے گجرات کے احمدآبادسے گریش نام کے ایک شخص کوگرفتارکیاہے۔ممبئی اوردہلی پولس کوگریش کی تلاش تھی۔ 2جولائی کوپرینکاچترویدی نے ممبئی کے گورے گاؤں تھانہ میں دھمکی سے متعلق شکایت درج کرائی تھی۔شکایت کے مطابق، ایٹ گریش کے 1605نام کے ٹویٹرہینڈل سے ان کی بیٹی کوریپ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ٹویٹرہنڈل پرجے شری رام بھی لکھاگیاتھا۔شکایت کی بنیادپرپاکسوایکٹ کے تحت معاملہ درج کیاگیا۔
بہرکیف ممبئی پولس نے کانگریس ترجمان پرینکاچترویدی کوان کی بیٹی کی ریپ کرنے کی دھمکی دینے کے الزام میں گجرات سے ایک شخص کوگرفتارکیاہے۔وزارت داخلہ کی ہدایت کے بعدممبئی پولس نے منگل کوپرینکاچترویدی کی بیٹی کوٹویٹرکے ذریعہ ریپ کی دھمکی دینے پرنامعلوم ٹویٹریوزرکے خلاف معاملہ درج کیاتھا۔دراصل پرینکاچترویدی مدھیہ پردیش کے مندسور میں وائرل ہورہے ایک فرضی کولیکریہ دھمکی دی گئی تھی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *