اے ایم یو : محمد فراز کا ہندوستان کی اَنڈر۔23جونیئر ہاکی ٹیم میں انتخاب

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بی اے (سال اوّل) کے طالب علم محمد فراز کاانتخاب ہندوستان کی جونیئر ہاکی ٹیم میں ہوا ہے۔ ملک کی اَنڈر۔23 جونیئر ہاکی ٹیم کے ساتھ محمد فراز بیلجئم روانہ ہوگئے ہیں جہاں بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں ہندوستانی ٹیم شرکت کررہی ہے۔ 14؍سے 21؍جولائی تک ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں 6؍ملکوں کی ٹیمیں شریک ہورہی ہیں۔ بیلجئم روانگی سے قبل محمد فراز نے پراعتماد لہجہ میں کہاکہ ہندوستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرے گی اور کامیابی سے ہمکنار ہوگی ، اس کے لئے ٹیم پوری طرح سے تیار ہے۔ انھوں نے ہندوستانی ٹیم میں اپنے سلیکشن کے لئے اے ایم یو انتظامیہ سمیت ہندوستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان مسٹر ظفر اقبال ، کوچ مسٹر اقبال خاں اور اپنے استاد مسٹر نوید ضیاء کا بطور خاص شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ظفر اقبال نے کہاکہ محمد فراز کا سلیکشن اے ایم یو کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے اور اس سے اے ایم یو کی ہاکی کی تاریخ میں ایک نئے باب کی شروعات ہوگی۔ انھوں نے کہاکہ محمد فراز کی کامیابی سے دیگر طلبہ کو بھی حوصلہ ملے گا۔ انھوں نے یونیورسٹی گیمس کمیٹی کو متحرک کرنے کے لئے پروفیسر امجد رضوی کی بھی ستائش کی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *