بھیڑنے لی ایک اورجان 

mob-lynching
ماب لنچنگ کے ایک اورواقعہ مدھیہ پردیش کے چھترپور میں ہوا ہے۔بتایاجارہاہے کہ یہاں موروا تھانہ علاقے میں بچہ چوری کی افواہ پربھیڑنے ایک خاتون کوپیٹ پیٹ موت کی نیندسلادیا۔بتایاجارہاہے کہ ہفتہ کوواٹس ایپ پراس خاتون کوبچہ چور بتاتاہوا میسیج پھیلا گیا ، جس کے بعد بھیڑ نے خاتون کی جان لے لی۔پولس کے مطابق، خاتون کی دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی اوروہ اس علاقے میں گذشتہ چھ مہینے سے ادھر-ادھرگھومتی رہتی تھی۔پولس موقع واردات کے پاس جنگل سے خاتون کی لاش کوبرآمدکیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق، اس معاملے میں 14ملزموں کوگرفتار کرلیاگیاہے۔آگے کی تفتیش کیلئے پولس نے اس علاقے کے لوگوں کا بیان درج کیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *