کسانوں کے حق میں اٹھائے گئے قدموں سے کانگریس کی نینداڑی:پی ایم مودی

modi
بی جے پی نے 2019لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر اپنی کمر کس لی ہے ۔ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں مرکز اب سیدھے عام لوگوں سے جڑ رہی ہے ۔اسی سلسلے میں وزیر اعظم مودی آج کوپنجاب کے مالوٹ پہنچے۔ انہوں نے کسان ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانو ں کیلئے ان کی سرکارکے ذریعے اٹھائے گئے قدموں سے کانگریس لیڈروں کی نینداڑگئی ہے۔لیکن سرکاراس جانب کام کرتی رہے گی۔انہو ں نے کہاکہ اپوزیشن جھوٹ پھیلاکر مودی کے خلاف بھڑکانے میں لگے ہیں، مگرمجھے اس کی فکر نہیں ہے۔انہو ں نے کسانوں کوکھیتوں میں پرالی نہیں جلانے کی اپیل کی۔انہو ں نے کہاکہ اس سے آلودگی بڑھ رہی ہے اورفصلوں کی پیداوارکونقصان ہورہاہے۔پی ایم مودی نے کہاکہ آج پوری دنیا میں پنجابیوں نے اپنا لوہا منوایا ہے ۔ پنجابی لوگ بے حد محنت کش ہیں۔ پنجاب کے کسانوں نے خراب حالات میں بھی بہتر نتائج دے کر ملک کو نئی سمت فراہم کی ہے ۔ مودی نے اپنی تقریر کی ابتدا پنجابی میں کی ۔ انہوں نے کہا کہ میں آج ملوٹ دی اس زمین تے آیا۔یہ کپاہ دی پیداوار لائی مشہور ہے ۔ آج اتھے کسانوں دا کمبھ لگیا۔ پروگرام کو ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ سکھبیر سنگھ بادل نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی 70سال میں پہلے ایسے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے کسانوں سے کیا وعدہ پورا کیا۔ پنجاب کے کسانوں کو نئے ایم ایس پی کے نافذ ہونے سے 4500کروڑ کا فائدہ ہوگا۔ آڑھتیوں کو بھی اس سے فائدہ ملے گا۔پروگرام میں ہریانہ کے وزیرا علیٰ منوہر لال اور اکالی دل کے سر براہ پرکاش سنگھ بادل بھی موجود تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *