’تارک مہتاکاالٹاچشمہ‘ کے ہیرو کمارآزادنہیں رہے،جانئے ان کی دلچسپ باتیں

kavi-kumar-azad
’تارک مہتاکاالٹاچشمہ‘ میں ڈاکٹرہنس راج ہاتھی کا کردارا داکرکے مشہور ہوئے کوی کمارآزاد ہمارے بیچ نہیں ہیں۔دراصل،ٹیلی ویژن کی مشہور کامیڈی شو’’تارک مہتاکا الٹاچشمہ‘‘ میں ڈاکٹرہنس راج ہاتھی کا کردار اداکرنے والے کوی کمارآزاد 9 جولائی 2018کودل کادورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔وہ 46سال کے تھے۔ سینے میں درد کی شکایت کے بعد انہیں ممبئی واک ہارٹ اسپتال میں داخل کرایاگیا ۔اسپتال میں ڈاکٹروں نے مردہ قراردے دیا۔بہرکیف ان کی اچانک موت سے ٹیلی ویزن اور کامیڈی کی دنیامیں غم کا ماحول چھاگیا۔ان کے مداح بھی غم میں مبتلاہوگئے۔
خیال رہے کہ چھوٹے پردے پرانٹر کے وقت ان کا وزن 254 کلوتھا۔ اس کے چلتے انہیں چلنے پھرنے میں کافی پریشانی ہوتی تھی۔ اکتوبر 2010 میں انہوں نے بیریاٹرک سرجری کے ذریعہ اپناوزن 80کلوتک کم کیاتھا۔
کوی کمارآزاد کاجنم 2جنوری 1973 کوبہارکے ساسارام میں ہواتھا۔ وہ بچپن سے اداکاربنناچاہتے تھے۔ انہیں شاعری کا بہت شوق تھا لیکن ان کے گھروالے ان کے اداکاربننے کے خلاف تھے لیکن وہ اپنے خواب کوپوراکرنے کیلئے گھرچھوڑکرممبئی آگئے تھے۔
خاص بات یہ ہے کہ کامیڈی شو’تارک مہتاکا الٹاچشمہ‘ کے دس سال پورے ہوچکے ہیں لیکن کمارآزادتارک مہتاشوکاحصہ آٹھ سال پہلے سے تھے۔جولائی 2008میں شروع ہوا یہ شوسیریل ٹی وی کی تاریخ میں سب سے لمباچلنے والا پانچواں شوہے۔ فلم ’میلا‘ اور ’جودھا اکبر‘میں وہ نظرآئے تھے۔اس کے علاوہ انہو ں نے پریش راول کے ساتھ ’فنٹوش‘ جیسی فلموں میں بھی کام کیاتھا۔بہرکیف ڈاکٹرہنس راج ہاتھی عرف کوی کمارآزاد کمال کے اداکارتھے اوربہت ہی سچے اور پیارے انسان تھے۔شوکے مینجمنٹ اورساتھی کلاکاروں کا کہناہے کہ وہ بیماربھی ہوتے تھے توبھی شوٹنگ پرآتے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *