کرناٹک بجٹ: سی ایم کمارسوامی نی معاف کیا کسانوں کا قرض

kumarswami
کرناٹک کے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے آج جمعرات کواپنا پہلابجٹ پیش کیا۔اس موقع پرکرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامی نے اپنا انتخابی وعدہ پورا کر دیا ہے۔ جمعرات کو پیش کئے گئے بجٹ میں انہوں نے 34ہزار کروڑ روپے کے کسانوں کے قرض معاف کر دئیے ہیں۔ کمارسوامی ریاستی حکومت میں وزارت خزانہ بھی سنبھالتے ہیں۔ اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں گزشتہ 31 دسمبر تک کے قرضوں کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یادرہے کہ کرناٹک اسمبلی الیکشن کے دوران کانگریس اورجے ڈی ایس نے اپنے اپنے انتخابی منشورمیں کسانوں کی قرض معافی کا اعلان کیاتھا۔
بیلگاوی ، کلبرگی اورمیسورشہروں میں سپراسپیشلٹی اسپتال کھولے جائیں گے۔ان اسپتالوں میں ہارٹ، کینسر اوردیگربیماروں کاعلاج کیاجائے گا۔گدگ ، کوپپل ، چامراج نگر اورحسن ضلع میں 450بستروں والے اسپتال کھولے جائیں گے۔اس کیلئے 200کروڑروپے مہیاکرائے جائیں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *