اے ایم یو کے اردو، عربی اورفارسی کے طلبہ کیلئے ملازمت کا موقع

amu
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اردو، عربی اورفارسی کے طلبہ طالبات کے لئے ایک کیمپس پلیسمنٹ مہم کا انعقاد یونیورسٹی کے ٹریننگ و پلیسمنٹ دفتر کی جانب سے 14؍جولائی ، 2018کو صبح 9 ؍بجے کیا جارہا ہے جس میں گڑگاؤں کی کمپنی ’جین پیکٹ‘ ملازمت کے لئے طلبہ کا انٹرویو کرے گی۔ یونیورسٹی کے ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر مسٹر سعد حمید نے مذکورہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ جن طلبہ کے پاس اردو، عربی یا فارسی کی ڈگری ہے ان کے لئے یہ سنہرا موقع ہے ۔ وہ کانٹینٹ ماڈریٹر کے عہدہ کے لئے انٹرویو دے سکتے ہیں۔ مسٹر سعد حمید نے اے ایم یو کے طلبہ طالبات سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں انٹرویو دے کر موقع کا فائدہ اٹھائیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *