جے این یو: عمر خالد کوبھی دہلی ہائی کورٹ سے راحت، سماعت کل

umar-khalid
جواہرلال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) طلبایونین کے سابق صدر کنہیاکمار کے بعد عمرخالد کوبھی دہلی ہائی کورٹ سے آج راحت مل گئی ہے۔کورٹ معاملے کی اگلی سنوائی ہونے تک جے این یوکوخالدکے خلاف کسی طرح کی تادیبی کارروائی نہیں کرنے کا حکم دیاہے۔
دراصل،جے این یو کی اعلی سطحی جانچ کمیٹی کے فیصلے کے خلاف عمر خالد نے دہلی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ہائی کورٹ نے جے این یو کو نوٹس جاری کر کے معاملے میں 20 جولائی تک کوئی بھی کارروائی کرنے پر پابندی لگادی ہے۔اس سے پہلے کنہیا کمار کے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ پہلے ہی جے این یو نوٹس جاری کر چکا ہے۔دونوں ہی معاملوں میں سماعت اب کل ایک ساتھ کی جائے گی۔
خیال ر ہے کہ جے این یو کی اعلی سطحی جانچ کمیٹی نے یونیورسٹی احاطے میں نو فروری 2016 کے نعاملے میں عمر خالد کے اخراج اور کنہیا کمار پر لگائے گئے 10ہزار روپئے کے جرمانے کی سزا کو برقرار رکھا تھا۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *