سڑک حادثے میں جھارکھنڈ اولمپک ایسو سی ایشن کے نائب صدرراشدخان اوران کی بیوی کی موت

rashid-khan
جھارکھنڈ اولمپک ایسو سی ایشن کے نائب صدر اور لوہردگا ضلع میں کئی کھیل ایسو سی ایشنز کے عہدیدار رہے راشد خان کا منگل کی دیررات سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا۔اس حادثے میں زخمی ان کی اہلیہ کی بھی دوران علاج موت ہوگئی ۔وہیں اس حادثہ میں ڈرائیور اور ایک بچہ بھی شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج رانچی میں چل رہا ہے۔
یہ حادثہ لوہردگا-رانچی راستے پرتھانہ علاقے کے ایٹابہری گاؤں کے پاس ہوا۔بتایاجارہاہے کہ راشدخان اپنی ماروتی وین سے رانچی سے لوہردگا لوٹ رہے تھے، تبھی کسی نامعلوم گاڑی نے ان کی ماروتی وین اپنے زدمیں لے لیا۔ حادثے میں راشد خان کی موقع پرہی موت ہوگئی، جبکہ زخمی گاڑی ڈرائیورنے کسی طرح سے موبائل کے ذریعے اہل خانہ کوحادثے کی اطلاع دی ۔حادثے میں سنگین طورپرزخمی راشدخان کی اہلیہ کی بھی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔وہیں حادثے میں راشد خان کی بہو، پوتا اورڈرائیوربھی زخمی ہوئے ہیں۔ سبھی زخمیوں کوعلاج کیلئے لوہردگا صدراسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔ حادثے کی خبرسے لوہردگامیں غم کی لہردوڑ گئی ہے۔
گذشتہ پانچ دہائیوں سے لوہر دگا میں ایتھلیٹکس ، ہاکی اور فٹ بال سمیت کئی کھیلوں کا چہرہ رہے راشد خان اب کھیل کے میدان میں نہیں دکھائی دیں گے۔ کئی کھیل انہیں کے دم پر لوہر دگا میں پھلے پھولے۔ ان کے جانے کے بعد سے لوہردگا کے کھیل میدان میں واقع ہو ئی اس خلا کو پر کر پانا مشکل ہوگا۔ حادثہ سے ضلع میں دکھ کی لہر دوڑ گئی ہے۔
راشد خان کے انتقال پر راجیہ سبھا ایم پی اور راشد خان کے ساتھ گذشتہ دو دہائیوں سے کھیل کے شعبہ میں ان کے معاون رہے دھیرج پرساد ساہو، لوہر دگا کے ایم ایل اے سکھدیو بھگت، شیکھر بوس، جے کمار سنہا، انل جیسوال، سریش کمار ، شیویندر دوبے سمیت جھارکھنڈ کے کھیل شائقین، تربیت دہندوں اور کھیل انتظامیہ سے وابستہ افراد نے اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *