رانچی میں دہلی کے براڑی جیسا واقعہ،ایک ہی کنبہ کے سات لوگوں کی موت سے علاقے میں سنسنی

ranchi
قومی راجدھانی دہلی کے براڑی علاقے میں ایک کنبہ کے 11لوگوں کی موت کامعاملہ ابھی ٹھنڈا بھی نہیں ہوا تھاکہ اب جھارکنڈ کی راجدھانی رانچی سے بھی ایک دل دہلادینے والی خبرآرہی ہے ۔خبرہے کہ رانچی کے کانکے تھانہ علاقے کے بوڑیایائم مل کے بغل میں ایک ہی کنبہ کے 7لوگوں نے خودکشی کرلی ہے۔مرنے والوں میں 5بالغ اوردوبچے شامل ہیں۔حالانکہ ابھی یہ سامنے نہیں آیاہے کہ خودکشی کی کیا وجہ تھی۔
موقع پرپہنچی پولس نے ساتوں لاشوں کوپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیاہے۔اس معاملے میں پولس آس پاس کے لوگوں سے پوچھتاچھ کررہی ہے۔ابھی تک یہ پتہ نہیں چل پایاہے کہ ان لوگوں نے خودکشی کیوں کی؟۔آج پیرکی صبح پولس ایک گھرمیں سات لوگوں کی مرنے کی خبرملی۔ایس ایس پی انیس گپتا نے بتایاکہ موقع پرپہنچی پولس نے جانچ شروع کردی ہے۔ فی الحال یہ معاملہ خودکشی کا لگ رہاہے۔ جوگھرسے لاش برآمدہوئے ہیں، ان میں سے دولوگوں نے پھانسی لگائی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 15جولائی کوجھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں بھی ایساہی معاملہ سامنے آیا۔ہزاری باغ میں کانی بازار کے خزانچی تالاب کے پاس سی ڈی ایم شوبھم اپارٹمنٹ کے فلیٹ نمبر 303میں ایک کنبہ کے 6لوگوں کی لاش ملی تھی۔موقع وارادت سے پولس کو6نوٹ ملے تھے اس سے یہ طے ہے کہ کنبہ کے لوگوں نے خودکشی کی تھی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *