لوگ بیف کھابندکردیں تو رک جائے کی ماب لنچنگ:اندریش کمار

indresh-kumar
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس )کے لیڈر اندریش کمار نے کہاہے کہ اگر لوگ بیف کھانا بندکر دیں تو ملک میں ماب لنچنگ رک جائے گی۔راجستھان کے الور میں گؤتسکری کے الزام میں ہوئے رکبرخان کے قتل پرپوچھے گئے سوال کے جواب میں اندریش کمار نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے نمٹنے کے لئے لوگوں میں ‘سنسکار’ کا ہونا بڑا رول ادا کر سکتا ہے۔اندریش کمار نے کہاکہ ماب لنچگ کودرست نہیں ٹھہرایاجاسکتاہے لیکن اگرلوگ گائے کا میٹ کھانا بندکردیں تو ایسے واقعات رک جائیں گے۔
اندریش کمار نے کہاکہ دنیاکاکوئی بھی مذہب گائے کو مارنے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ چاہے وہ عیسائی مذہب ہو یا اسلام۔عیسائی مذہب میں ‘مقدس گائے’ کی بات کہی گئی ہے اور اسلام کی بات کریں تو مکہ اور مدینہ میں آج بھی گایوں کو مارنے پر پابندی عائد ہے۔اندریش کمار نے کہا کہ قانون کو اپنا کام کرنا چاہئے، لیکن اس مسئلہ سے نمٹنے کے لئے معاشرے میں بھی صحیح ’سنسکار‘ ہونا چاہئے۔
خیال رہے کہ الور کے رام گڑھ تھانہ علاقے میں 20جولائی کودیررات کچھ لوگوں نے گؤتسکری کے شک میں رکبرخان کی پٹائی کردی تھی۔ جس کے بعد پولس رکبرکوتھانے لے گئی تھی۔الزام ہے کہ پولس رکبرکواسپتال لے جانے سے پہلے گائے کوگؤ شالا چھوڑنے گئی۔ساتھ ہی انہوں نے رکبرکواسپتال لے جانے میں کافی دیری کی، جس کے چلتے اس نے بناعلاج کے دم توڑا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *