امریکہ:ریسٹورینٹ میں گولی باری ، ہندوستانی طالب علم کی موت

sharat
امریکہ کے مسوری کے کانساس سٹی میں جمعہ کوشام میں ہوئی گولی باری میں ایک ہندوستانی طالب علم کی موت ہوگئی ۔مارے گئے طالب علم کی شناخت تلنگانہ کے وارنگل ضلع کے 25سالہ شرت کپوکے طورپرہوئی ہے جومسوری یونیورسٹی کے طالب علم تھے۔
خبروں کے مطابق، کنساس پولس کوجمعہ کی شام 7بجے ایک ریسٹورینٹ میں گولی باری کی خبرملی تھی۔اس کے بعدپولس نے موقع پرپہنچ کرخون سے لہولہان شرت کوایک پل میں گراپایا۔آناً فاناً میں طالب علم کوقریب کے اسپتال میں لے جایاگیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردے دیا۔شرت کے جسم پرگولیوں کونشان بھی ملے ہیں۔فی الحال پولس معاملے کی جانچ میں لگ گئی ہے لیکن ابھی تک معاملے میں کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔
چشم دیدوں کے مطابق، انہیں ریسٹورینٹ سے پانچ گولیاں چلنے کی آوازسنائی دی تھی۔شرت کنساس میں رہتاتھا اورہائراسٹڈیزکیلئے اس نے مسوری یونیورسٹی میں داخلہ لیاتھا۔جوان بیٹے کی موت کے بعد وارنگل میں شرت کے خاندان میں ماتم ہوگیاہے۔اہل خانہ نے ریاست کے این آراے وزیرکے وائی رام راؤ سے معاملے میں دخل دیکرجلدسے جلدشرت کے جسدخاکی کوہندوستان لانے کی گزارش کی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *