میچ شیڈیول پربھڑکے سہواگ، کہا!ہندوستانی ٹیم نہ کھیلے ایشیاکپ 

virender-sehwag
آئندہ ستمبرمیں ایشیاکپ ٹورنامنٹ ہونے والے ہیں۔ایشیاکپ ٹورنامنٹ میچ شیڈیول کولیکر چوطرفہ تنقیدہورہی ہے۔ٹیم انڈیاکے سابق سلامی بلے باز ویریندرسہواگ نے آئندہ ایشیاکپ کے میچ شیڈول پرسوال اٹھائے ہیں۔ دراصل آئی سی سی کی طرف سے جاری کئے گئے شیڈیول کے مطابق، ہندوستان کولگاتاردومیچ کھیلنے ہیں، جس پرویریندرسہواگ نے ناراضگی کا اظہارکیاہے۔انہو ں نے کہاکہ ہندوستان کواس ٹورنامنٹ میں نہیں کھیلنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کو ونڈے بین الاقوامی بیچ کھیلنے کے بعد اگلے میچ سے پہلے کم سے کم ایک دن کے آرام کی ضرورت ہوتی ہے، جبکہ ایشیاکپ میں ہندوستانی ٹیم کولگاتار دودن میچ کھیلنے ہوں گے۔انہو ں نے کہاکہ میں اس بات سے بہت حیران ہوں کہ یہ کیسامیچ شیڈول تیارکیا گیاہے، کون سا ملک ہے جودودن میں دوبین الاقوامی میچ کھیلتاہے۔ایشیاکپ میں ہندوستانی ٹیم کوپاکستان کے خلاف 19ستمبرکومیچ کھیلنا ہے، جبکہ اس سے ایک دن پہلے اسے کوالیفائرٹیم کے ساتھ ٹورنامنٹ میں اپنے مہم کی شروعات کرنی ہے۔
سہواگ نے کہاکہ ’’انگلینڈ میں حال ہی میں میچ ختم ہوئے ٹی 20سیریزمیں بھی ہرمیچ میں دودن کا گیپ تھا ۔ایشیاکپ میں تو50اوورکا میچ کھیلنا ہے۔دبئی میں موسم بہت گرم ہوتاہے، ایسے میں کھلاڑیوں کوآرام ملناچاہئے۔مجھے نہیں لگتاکہ اس ٹورنامنٹ کیلئے جاری کیاگیاشیڈدول کہیں سے بھی ٹھیک ہے۔مجھے سمجھ میں نہیں آتاکہ ایشیاکپ میں کھیلنے کولیکر اتنا شور کیوں ہے۔ہندوستان کوایشیاکپ میں کھیلنا ہی نہیں چاہئے۔ مجھے لگتاہے کہ گھریلو سیریز کیلئے تیاری پردھیان دینا چاہئے کیونکہ ایک کے بعد ایک میچ کھیلنا آسان نہیں ہوتا‘‘۔حالانکہ ہندوستان کا اب ٹورنامنٹ سے ہٹنا مشکل ہے، کیونکہ وہ ایشیاکپ میں کھیلنے کی تصدیق کرچکاہے۔
سابق کرکیٹرسہواگ کا کہنا ہے کہ ہندوستان کیلئے جہاں دودن میں دومیچ کھیلنا مشکل ہوگا تووہیں پاکستان کواس سے فائدہ ہوگا جس کے ساتھ اسے اگلے دن کھیلنا ہے۔انہو ں نے کہاکہ ہندوستان کے کھلاڑی جہاں لگاتارکھیل کرتھکے ہوں گے تووہیں پاکستان کے کھلاڑیوں کواس سے فائدہ ہوگا اوروہ زیادہ طاقت کے ساتھ میدان پراتریں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *