ہندوستان نے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کو8 وکٹ سے شکست دی

rohit-sharma
سلامی بلے باز روہت شرما کی ناٹ آؤٹ سنچری (137) اور کپتان وراٹ کوہلی کی شاندار نصف سنچری (75) کی بدولت بھارت نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کو 8 وکٹ سے ہرا دیا۔ انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 49.5 اوور میں تمام وکٹیں کھوکر 268 رنز بنائے۔ جواب میں ہندوستان نے دو وکٹ کے نقصان پر40.1 اوورز میں 269 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔
انگلینڈ کے269رنوں کے ہدف کاپیچھاکرنے اتری بھارتی ٹیم کو دھون نے روہت کے ساتھ مل کر اچھی شروعات دلائی لیکن 27 گیندوں پر 40 رن بنا کر وہ معین علی کی گیند پر عادل رشید کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ روہت اور دھون نے پہلے وکٹ کیلئے 59 رنوں کی شراکت داری کی ۔ بھارت کا دوسرا وکٹ کپتان وراٹ کوہلی کے طور پر گرا۔ انہوں نے 82 گیندوں پر 75 رن بنائے۔ عادل رشید کی گیند پر وراٹ بٹلر کے ہاتھوں ا سٹمپ آؤٹ ہوئے۔ وراٹ اور روہت نے دوسری وکٹ کیلئے 167 رنوں کی شراکت داری کی۔ اس کے بعد رکے ایل راہل اور روہت نے کوئی نقصان نہیں ہونے دیا اور ٹیم کو سیریز میں 1۔0 کی سبقت دلا دی۔ راہل 09 اور روہت 137 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *