پاکستان کے نئے کپتان عمران خان کا پیغام،پاکستان کومدینہ جیسابناناچاہتاہوں

imran-khan
پاکستان کے عام انتخابات میں جیت حاصل کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ وسابق کرکیٹرعمران خان نے پہلی بار عوام کوخطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ ملک کو انسانیت بھرا ملک بنائیں گے۔ ہم کمزوروں کیلئے کام کریں گے۔پاکستان کے نئے وزیراعظم بننے جارہے عمران خان نے کہاکہ اللہ نے مجھے موقع دیا، پاکستان کی خدمت کا موقع ملا۔ پاکستان کیلئے میں نے 22سال محنت کی۔سیاست میں آنے کے پیچھے کا رازکاخلاصہ کرتے ہوئے عمران نے کہاکہ ’’میں بتانا چاہتاہوں کہ 22سال پہلے سیاست میں کیوں آیا جسے اوپروالے نے سب کچھ دیا۔ بناکچھ کئے میں آرام سے زندگی گزارسکتاتھا لیکن جب میں پل بڑھ رہا تھا اس وقت کے کئی صورتحال کودیکھا۔ملک میں بدعنوانی کودیکھتے ہوئے سیاست میں آنے کومجبورہوا۔انہو ں نے کہاکہ میں پاکستان سے کیاوعدہ پوراکروں گا۔ اپنے منشورکولاگوکرنے کاموقع ملا۔ اس انتخابات میں کئی لوگوں نے قربانیاں دیں۔ پاکستان کے لوگوں نے جمہوریت کومضبوط کیا۔
انہو ں نے کہاکہ میں انسانیت سے بھراپاکستان بناؤں گا ۔کمزوروں کیلئے کام کروں گا۔انہو ں نے کہاکہ میں پاکستان کومدینے جیسابناناچاہتاہوں۔انہوں نے عوام سے کہاکہ ’ملک کی پہچان امیر سے نہیں ہوتی بلکہ اس سے ہوتی ہے کہ غریب لوگوں کی زندگی کیسی ہوتی ہے اوروہ کس طرح سے رہتے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ ہم پاکستان کوایسے چلائیں گے جسے اس سے پہلے کبھی کسی کے ذریعہ نہیں چلایاگیا۔اب تک جوحکمراں آئے انہو ں نے اپنے شان وشوکت پرخرچ کئے ، ان کی فضول خرچی کودیکھتے ہوئے لوگ ٹیکس نہیں بھرتے تھے۔ انہو ں نے کہاکہ ہم ایساماحول بنائیں گے لوگ ٹیکس بھرنے کوآگے آئے ۔سرکارکے پیسے کا صحیح استعمال کروں گا۔انہوں نے کہاکہ غیرملکی پالیسیوں کولیکر پاکستان میں بہت چیلنجزہے۔دہشت گردہمارے لئے چیلنجز ہے۔ہمیں اپنے پڑوسیوں سے رشتے بہترکرنے ہوں گے۔ سب سے اہم پڑوسی ملک چین ہے، اس ملک سے ہمیں کافی کچھ سیکھنا ہوگا۔ چین نے اپنے قریب 70کروڑلوگوں کوغربت کی زندگی سے باہرنکالا اورانہیں ایک بہترزندگی دی۔ ہم اس سے سیکھنے کیلئے اپنے لوگوں کووہاں بھیجیں گے۔عمران نے پڑوسی ملکوں کا ذکرکرتے ہوئے سب سے پہلے چین کا ذکرکیا۔پھرافغانستان، ایران، سعودی عرب اس کے علاوہ ہندوستان کا بھی نام لیا۔
انہو ں نے کہاکہ ہندوستانی میڈیا نے ہمیں ہندوستان میں بالی ووڈ کا ویلن بناکردکھایا۔میں ہندوستان کوبیحداچھی طرح سے جانتاہوں۔انہو ں نے کہاکہ ہم ہندوستان بہترتعلقات چاہتے ہیں ۔انہو ں نے کہاایک ٹیبل پربیٹھ کرہی مسئلہ کشمیرحل ہوگا۔انہو ں نے کہ وہ قدم بڑھائے ہم دوقدم بڑھائیں گے اوراسے پہل کرنا چاہئے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *