ایک منٹ میں وزیراعلیٰ بن سکتی ہوں:ہیمامالنی

hema-malini
اترپردیش کے متھراسے بی جے پی رکن پارلیمنٹ اورمشہوربالی ووڈ اداکارہ ہیمامالنی کا کہناہے کہ وہ جب چاہیں، تب وزیراعلیٰ بن سکتی ہیں، لیکن انہیں اس کی خواہش نہیں ہے ،کیوں کہ وہ بندھنا نہیں چاہتیں اس سے میرافری موومنٹ رک جائے گا۔یہ باتیں انہو ں نے بانسواڑا دورہ کے دوران تب کہی جب ان سے پوچھاگیا کہ اگرانہیں موقع ملے توکیا وہ وزیراعلیٰ بنیں گی۔
گذشتہ شام بانسواڑا میں صحافیو ں سے بات چیت میں ہیمالنی نے کہاکہ ’اس کا شوق نہیں ہے…انہوں نے کہاکہ اگرمیں وزیراعلیٰ بنناچاہوں تومیں ایک منٹ میں بن سکتی ہوں، لیکن اس سے میں بندھ جاؤں گی، اوراس سے میرفری موومنٹ رک جائے گا‘‘۔ انہو ں نے کہاکہ ہم نے اپنے پارلیمنٹ علاقے میں بہت کیام کیاہے۔ہیمامالنی نے کہاکہ انہیں بالی ووڈ میں مقبولیت کی وجہ سے جاناجاتاہے اورانہیں رکن پارلیمنٹ بننے میں مقبولیت کا فائدہ ہوا۔انہو ں نے کہاکہ رکن پارلیمنٹ بننے سے پہلے میں نے پارٹی کیلئے بہت کام کئے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *