بارش سے ممبئی بے حال،اسکولوں کی چھٹی، اگلے دو دن تیز بارش کا الرٹ جاری

mumbai
ممبئی اوراس کے آس پاس کے علاقوں میں شدیدبارش کے باعث پٹریوں پرپانی بھرجانے سے 90ٹرینیں رد کردی گئی ہیں۔وہیں کچھ 10سے 15منٹ کی دیری سے چل رہی ہیں۔ممبئی میں گذشتہ رات سے ہوئی تیزبارش سے جگہ جگہ پانی بھرگیاہے۔اورآج بھی ممبئی اور اس کے مضافات میں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیاہے۔ بھاری بارش سے متعلق جاری الرٹ اور لوکل ٹرینوں میں تاخیر کی وجہ سے ممبئی کے ڈبہ والوں نے آج ٹفن نہیں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ممبئی میں پیر کو 144.47 ملی میٹر بارش درج کی گئی تھی ۔ بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے گریٹر ، تھانے ،رائے گڑھ اور پال میں 10 سے 13جولائی کے درمیان تیز بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ممبئی کے نالاسوپارہ ریلوے اسٹیشن کی تصویر ،جہاں بھاری بارش کے بعد پانی بھرنے سے اپ۔ڈاؤن ٹرین سروس ٹھپ ہو گئی ہے۔تیز بارش کی وجہ سے وسئی سے ورار کے درمیان لوکل ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔
بتایاجارہاہے کہ پانی بھرنے کے باعث قریب 300لوگ اپنے گھروں میں پھنس گئے ہیں۔ممبئی میں گزشتہ دو دنوں سے بیحد تیز بارش ہو رہی ہے۔ پیر کو یہاں کئی سڑکوں پر گھٹنوں تک پانی بھرا نظر آیا جس سے یہاں لوگوں کو خاصا دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس مانسون میں ایک دن میں ہوئی یہ سب سے زیادہ ہونے والی بارش تھی۔ اس کے مد نظر شہر میں سبھی اسکول۔ کالج بند کر دئے گئے تھے۔محکمہ موسمیات نے اگلے دو دن تیز بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔اس کے مد نظر سبھی اسکولوں میں آج چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وہیں لوگوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی صلاح دی گئی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *