ممبئی بارش سے پانی -پانی ہوگیا، معمولات زندگی درہم برہم 

mumbai
ممبئی شہر میں گزشتہ رات سے ہو رہی زور دار بارش سے یہاں معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ے ۔بارش کی وجہ سے متعدد اسٹیشنوں پر پانی جمع ہوجانے سے وسطی،ہاربر ارو مغربی ریلوے کی سروس متاثر ہوئی ہے۔ ٹرینیں کافی تاخیر سے چل رہی ہیں۔دہانو سے نالا سوپارہ تک ریلوے پٹریوں پر پانی بھرجانے سے سٹی گاڑیوں کو دہانو کے آس پاس ہی روکا گیا ہے۔
زبر دست بارش کی وجہ سے ممبئی میں نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے۔ دادر ،کنگ سرکل،ماٹونگا،سائن اور اندھیری وغیرہ علاقوں میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گیا ہے ۔ اس کا اثر ملازمت پیشہ لوگوں پر زیادہ پڑ رہا ہے ۔ اتنا ہی نہیں سینڈرسٹرڈ روڈ اسٹیشن کے پاس ریلوے پٹریپر دیوار گرجانے سے وسطی ریلوے کی سروس متاثر ہو گئی ہے ۔ تھانے،کلیان،بدلا پور،امبر ناتھ ،ٹھاکرلی،ڈومبی ولی وغیرہ علاقوں میں زبر دست بارش سے ریلوے پٹریوں پر پانی بھر گیا ہے ۔ اس کا اثر وسطی ریلوے کی سروس پر پڑا ہے ۔ وسئی اور نالا سوپارہ علاقے میں زبر دست بارش کی وجہ سے پانی جمع ہو گیا ہے ۔ متعدد مقامات پر لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے ۔ وسئی میں کھار گھر علاقے میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے 400 لوگ پھنس گئے ہیں ۔ یہاں ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی مدد نہیں پہنچ سکی ہے ۔زبر دست بارش کی وجہ سے آج تعلیمی محکمہ نے اسکول اور کالج بند رکھے جانے کا اعلان کی اہے ۔ اسلئے کالج اور اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آنے والے پانچ دنوں تک اسی طرح کی بارش کا انتباہ دیا ہے ۔ اس لئے اگر اسی طرح بارش ہوتی رہی تو ممبئی کے غرقاب ہونے کے خطرہ کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *