دہلی -این سی آر میں بارش جاری، سڑکیں تالاب میں تبدیل

rain

دہلی اوراین سی آرمیں جمعرات کوبھی تیزبارش شروع ہوئی اورآج جمعہ کوبھی جاری ہے۔ رک-رک کر ہورہی بارش سے آج(جمعہ) کوبھی دہلی، گڑگاؤں ، نوئیڈا، فریدآباد، غازی آباد، گریٹرنوئیڈا اورسونی پت میں بھی جگہ جگہ بار ش کا پانی بھرنے کی وجہ سے جگہ جگہ جام کا نظارہ دکھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، بار ش کا یہ سلسلہ اگلے ایک دودنوں تک جاری رہے گا۔جمعرات صبح شروع ہوئی بارش کو30گھنٹے سے بھی زیادہ گزرچکے ہیں ، لیکن دہلی کے ساتھ این سی آر کی 100سے زائدسڑکیں ہیں، جوابھی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔بتادیں کہ جمعرات کی صبح شروع ہوئی بارش پوری رات چلی اورجمعہ تک جاری ہے۔

 

دہلی -این سی آر میں آج بھی بارش ہورہی ہے۔سڑکوں پرپھرسے پانی بھرنا شروع ہوگیا ہے۔ دہلی کے کشمیری گیٹ علاقے میں رات میں ہوئی تیزبارش کے بعد آج صبح سے ہی جام لگنا شروع ہوگیاہے۔ آئی ایس بی پرپانی بھرنے سے مسافروں کوکافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔خبرہے کہ دہلی کے شالیمار باغ میٹرواسٹیشن کے گیٹ اورلفٹ کے آس پاس کی زمین نیچے دھنس رہی ہے۔میٹرواسٹیشن کے تینوں گیٹ کے پاس کئی انچ چوڑی دراریں بھی آگئی ہیں، جن سے لوگوں میں خوف پھیل گیاہے۔

ادھرنگرنگم کے دفترسیوک سینٹر کے باہرکئی فٹ تک پانی بھراہے۔سیوک سینٹرسے رام لیلا میدان جانے والے راستہ پوری طرح سے پانی میں ڈوبا ہواہے، جس سے یہاں آنے جانے والے بیحد پریشان ہیں۔اتناہی نہیں، پانی بھرنے سے بیچ سڑک پرکئی گاڑیاں اورآٹورکشہ بند ہوگئے ہیں۔
بارش کے بعد آج غازی آباد میں بارہویں تک سبھی اسکولوں میں چھٹی کردی گئی ہے۔ غازی آبادی کی شرپاسٹی میں ایک لڑکے کی موت ہوگئی ۔37سال کے سروج کانت داس اپنے بچے کواسکول بس میں چھوڑکر لوٹتے وقت نالی میں گرگئے تھے لوگوں نے زمین پرپھیلے تار سے کرنٹ لگنے کا الزام لگایاہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *