50لاکھ کی آبادی والے دیش نے کھیلافیفافائنل، ہم 135کروڑلوگ کھیل رہے ہیں ہندو-مسلم :ہربھجن سنگھ

harbhajan
گذشتہ روزماسکومیں کھیلے گئے فیفاعالمی کپ فائنل میں فرانس نے کروشیاکو4-2سے شکست دیکردوسری بارعالمی کپ اپنے نام کیا۔وہیں اس میچ میں سے کروشیانے لوگو ں کا دل جیت لیا۔خاص یہ بھی ہے کہ یہ کروشیاکاپہلا عالمی کپ تھا۔بہرکیف ہندوستانی کرکیٹر ہربھجن سنگھ نے فیفاعالی کپ کے بہانے ملک میں جاری ہندو-مسلم سیاست پربڑاحملہ بولاہے۔انہو ں نے ملک میں ہندومسلمانوں کے بیچ ہونے والے تنازعات پرناراضگی کا اظہارکیاہے۔ دراصل ، انہو ں نے کروشیاکے فائنل کھیلنے کولیکر ہربھجن سنگھ نے ایک ٹویٹ کیا، جس میں انہوں نے کہاکہ کروشیافٹ بال عالمی کپ کا فائنل کھیل گیا اورہم 135کروڑ ہندوستانی ہندو-مسلم کھیل رہے ہیں۔یادرہے کہ اتوارکوکھیلے گئے فائنل میں کروشیاکوفرانس کے ہاتھوں ہارملی۔
کرکیٹرہربھجن سنگھ نے کل فائنل کے پہلے ٹویٹ کیا، لیکن نشانے پرملک کی سیاست آگئی۔ہربھجن نے ٹویٹ پرلکھاکہ ’’تقریباً 50لاکھ کی آبادی والے چھوٹاسادیش کروشیا فٹ بال ورلڈ کپ کافائنل کھیلے گا اورہم 135کروڑہندوستانی ہندو-مسلمان کھیل رہے ہیں۔سوچ بدلو دیش بدلے گا‘‘۔

وہیں صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر رہنماؤں نے فرانس کو فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔ماسکو میں اتوار دیر رات ورلڈ کپ فٹ بال کے فائنل کے دلچسپ میچ میں فرانس نے کروشیا کو 4۔2 سے شکست دی۔صدر نے اپنے پیغام میں کہا’’فیفا ورلڈ کپ فٹ بال جیتنے کے لئے فرانس کے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد اور بہادر کروشیا ٹیم کو خصوصی مبارک باد‘‘۔وزیر اعظم نریندر مودی نے فیفا ورلڈ کپ 2018 جیتنے پر فرانس کی ٹیم کو مبارک باد دی۔
مسٹر مودی نے ٹوئٹ کیا’’بہترین میچ۔ فیفا ورلڈ کپ جیتنے کے لئے فرانس کو مبارکباد۔ فرانس نے ٹورنامنٹ کے دوران اور ورلڈ کپ کے فائنل کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا‘‘۔مسٹر مودی نے فرانس کے صدر اما نوئل میکرون کو بھی اپنا پیغام ٹویٹ کیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *