حج 2018: دہلی سے عازمین حج کا پہلا قافلہ سعودی عرب روانہ،نقوی نے دکھائی ہری جھنڈی

haj2018
ہندوستانی عازمین حج کا بیت اللہ کے لئے سفر آج 14جولائی سے شروع ہو چکا ہے۔یعنی نئی دہلی سے آج ہفتے کوسفرحج کا پہلاقافلہ روانہ ہوا۔مرکزی اقلیتی امورکے وزیرمختارعباس نقوی نے سفرحج کوہری جھنڈی دکھائی۔نقوی نے اس بات کی جانکاری خودسوشل میڈیاپردی ہے۔انہو ں نے عازمین حج کے ساتھ لی گئی کچھ تصویریں سوشل میڈیاپرلکھا’ملک کی سلامتی ، تحفظ اورخوشحالی کی دعاؤں کے ساتھ آج حج 2018کیلئے دہلی سے جانے والے عازمین حج کے پہلے قافلے کواندراگاندھی بین الاقوامی ایئرپورٹ کے حج ٹرمنل سے روانہ کیا۔ نقوی نے آگے لکھاکہ آج دہلی سے کل تین فلائٹ میں 1230عازمین حج روانہ ہورہے ہیں۔دہلی سے جانے والوں میں جموں وکشمیر، اتراکھنڈ، اترپردیش کے عازمین حج بھی شامل ہیں۔دہلی کے علاوہ آج گیاسے 450، گوہاٹی سے 269، لکھنؤسے 900اورسری نگرسے 1020عازمین حج روانہ ہورہے ہیں۔
hajj
روانگی سے قبل یہاں ایئر پورٹ پر ایک تقریب کا انتظام کیا گیا جس میں مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے بطور خاص شرکت کی۔واضح ہوکہ پورے ملک سے آج تقریباَ 3000 لوگ حج کے لئے سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں۔ دلی کے اندراگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے ٹرمنل دوم سے عازمین کا پہلا قافلہ سوئے حرم کے لئے روانہ ہو گیا ہے۔ دہلی سے آج تین پروازیں روانہ ہوں گی۔ پہلی فلائٹ 11:30 بجے ، دوسری فلائٹ شام 4 بجے اور تیسری فلائٹ رات 8 بجے روانہ ہو گی۔
اس موقع پر اقلیتی وزیر نے عازمین حج کو مبارکباد دیتے ہوئے ان سے ملک میں خوشحالی اور امن وامان کی فضا برقرار رہنے کے لئے خصوصی دعا کرنے کی اپیل کی۔ دلی سرکار کے مسلم وزیر عمران حسین تقریب ختم ہونے کے بعد ائیرپورٹ پہنچے اور انہوں نے عازمین کے تئیں اپنی نیک خواہشات ظاہر کیں۔مرکزی حج کمیٹی کی طرف سے حج پر جانے والے عازمین کی روانگی کا سلسلہ 14 جولائی سے شروع ہوگیا ہے اور یہ سلسلہ 14 اگست تک جاری رہے گا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *