وہاٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے خوشخبری،نیافیچرلانچ

WhatsApp-group-video-callin
سوشل میڈیامیں سے ایک وہاٹس ایپ استعمال (یوزرس)کرنے والوں کیلئے خوشخبری ہے۔واٹس ایپ میسنجر کا استعمال کرنے والے ہریوزرکولگتاہوگاکہ وہ ایک ساتھ کئی دوستوں سے(یوزرس) سے ویڈیوچیٹ کرسکیں توکتنااچھاہوگا۔ اب یوزرس کی یہ خواہش پوری ہونے جارہی ہے۔ دراصل، واٹس ایپ نے یوزرس کیلئے گروپ ویڈیوکالنگ کا فیچرلانچ کردیاہے۔اس فیچرکے ذریعے یوزر ایک ساتھ کئی یوزرس کے ساتھ ویڈویوچیٹ کرسکیں گے۔
گروپ ویڈیوکالنگ کا فیچرپہلی بار سامنے پچھلے سال اکتوبرمیں آیاتھا۔ تبھی سے کمپنی اس فیچرکو لانچ کرنے کیلئے لگاتار کام کررہی تھی۔اب فیچرآفیشل طورسے لانچ کردیا گیاہے۔
یادرہے کہ واٹس ایپ گروپ ویڈیوکالنگ فیچرکے بارے میں فیس بک نے مئی میں ہوئے سالانہ ایف 8ڈیولیپرس کانفرنس میں بھی بتایاتھا۔اب یہ فیچر آئی اوایس اورانڈورائڈ ورزن دونوں کیلئے لانچ کیاگیاہے۔اس فیچرسے یوزرایک ساتھ چارلوگوں کے ساتھ کالنگ کرسکیں گے۔واٹس ایپ کا دعویٰ ہے کہ ہردن کال پرتقریباً دوبلین سے زیادہ منٹ یوزرگزارتے ہیں۔خیال رہے کہ سال 2016میں واٹس ایپ پرویڈیوکال کا فیچرہے۔لیکن ابھی تک صرف دویوزرس ہی ایک ساتھ ویڈویوکالنگ کرسکتے تھے۔ کمپنی نے بتایاہے کہ کالس کی ہی طرح گروپ چیٹ بھی اینڈ ٹواینڈ انکرپٹیڈ ہے۔
واٹس ایپ پرگروپ ویڈیوکالنگ کرنے کیلئے سب سے پہلے کسی یوزر کوویڈیوکالنگ کرنی ہوگی۔اس کے بعد جب وہ کال اٹھالے گا توآپ کودائیں جانب اوپرایک پلس کا سمبل دکھائی دے گا۔اس پرکلک کرنے کے بعد دوسرے یوزرجس سے ویڈیو کالنگ میں جوڑنا چاہتے ہیں،اسے جوڑسکتے ہیں۔یوزرس اپنے واٹس ایپ کوایپ اسٹور یاپھرگوگل پلے اسٹورسے اپڈیٹ کرلیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *