آندھراپردیش کے سابق سی ایم کرن کمارریڈی کانگریس میں ہوئے شامل

kiran-kumar
آندھراپردیش کے سابق وزیراعلیٰ این کرن کمارریڈی آج پھرسے کانگریس کاہاتھ تھام لیاہے۔یادرہے کہ چارسال پہلے انہو ں نے کانگریس چھوڑکرالگ اپنی بنالی تھی۔آندھراپردیش کے سابق وزیراعلیٰ این کرن کمارریڈی نے آج کانگریس کی رکنیت حاصل کرنے سے پہلے کانگریس صدرراہل گاندھی سے ان کی رہائش پرملاقات کی۔کانگریس آندھراپردیش انچارج اومن چانڈی، کانگریس کے قومی ترحمان رندیپ سرجیوالا، سینئرلیڈر پلم راجو اورپردیش کانگریس صدر این رگھوویرریڈی کی موجودگی میں این کرن کمارریڈی نے کانگریس میں شامل ہوئے۔رندیپ سرجیوالا نے کرن کمارکااستقبال کرتے ہوئے کہاکہ ریڈی نے پہلے بھی کانگریس کی خدمت کی ہے اورآگے بھی کرتے رہیں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *