فیفاعالمی کپ 2018:کروشیا نے انگلینڈکو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی،فائنل مقابلہ 15جولائی کو

fifa-world-cup-2018
فیفا ورلڈ کپ 2018 میں روس میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میچ میں کروشیا نے انگلینڈ کو 2۔1 سے شکست دی۔ایک گول سے پچھڑنے کے بعد 109 ویں منٹ میں ماریہ مانڈ جوکک کے گول کے دم پر کروشیا نے فیفا ورلڈ کپ کے 21 ویں ایڈیشن کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
وسطی اور مشرقی یورپ کے ایک چھوٹے سے ملک کروشیا کی ٹیم نے ایک گول سے پیچھے ہونے کے بعد بدھ کے روز یہاں اضافی وقت تک کھنچے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو دو۔ ایک گول سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ اس کے لئے پہلے کروشیا کے ایوان پیریسک نے کھیل کے دوسرے ہاف کے 68 ویں منٹ میں ورسزکو کے لاب پر بائیں فٹ سے ایک لمبا شاٹ لے کر گول کی برابری کر ٹیم میں جان پھونک دی۔ اس گول نے کروشیا کو یہ احساس دلایا کہ وہ میچ جیت سکتے ہیں اور پھر ایک کے بعد ایک کے حملوں اور اچھے دفاعکے انگلینڈ کے حوصلہ پست ہو گئے۔ پھر اضافی وقت کے شروع میں پیریسک کے ہیڈر اور ماریو مینڈزکک کے بائیں پاؤں کے شاٹ پر گول سے جیت یقینی ہو گئی۔ انگلینڈ کو 1966 کے بعد فائنل میں پہنچنے اورخطاب جیتنے کاموقع ملا تھا جسے کروشیا نے شرمندہ تعبیر نہ ہونے دیا۔ اس سے قبل 1998 میں کروشیا ایک بار سیمی فائنل پہنچی تھی۔ انگلینڈ کو اب تیسری جگہ کے لئے بیلجیم کا سامنا کرنا پڑے گا۔فائنل میں یہاں کروشیا کا مقابلہ فرانس سے اتوار (15 جولائی)کے روز ہو گا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *