ونڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری لگانے والے پہلے پاکستانی بنے فخرزمان

fakhar-zaman
پاکستان کے اوپنر بلے بازفخرزماں نے جمعہ کوزمبابوے کے خلاف ڈبل سنچری لگاکر تاریخ کردی ہے۔بائیں ہاتھ کے بلے باز نے پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے ونڈے میچ میں ناباد 210رن کی پاری کھیلی اورسعیدانور(194رن)کے 21سال پرانے ریکارڈ کوتوڑدیا۔سعیدانورنے ہندوستان کے خلاف 1997میں چنئی کے میدان پر194رن کی پاری کھیلی تھی۔ونڈے بین الاقوامی کرکٹ میں ڈبل سنچری لگانے والے وہ دنیا کے چھٹے اور پاکستان کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ زمان نے اپنی ناٹ آؤٹ210کی اننگ کے دوران156گیندوں کا سامنا کیا اور24چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔ ان کی اس ناٹ آؤٹ سنچری والی اننگ کی بدولت پاکستان نے زمبابوے کے سامنے چوتھے ونڈے میں400رنوں کا بڑا ہدف رکھا ہے۔ اس میچ میں پاکستان کی طرف سے امام الحق نے بھی113رنوں کی شاندار سنچری کی اننگ کھیلی۔ ان دونوں بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان نے5اووروں میں ایک وکٹ پر399رن بنائے۔ زمان سے پہلے یک روزہ کرکٹ میں ڈبل سنچری لگانے والے بلے بازوں کی فہرست اس طرح ہے۔
سچن تندولکر200،24فروری2010جنوبی افریقہ کے خلاف، روہت شرما209، دونومبر2013 آسٹریلیا کے خلاف، روہت شرما(264)14نومبر2014 سری لنکا کے خلاف، وریندر سہواگ219، 8دسمبر2011ویسٹ انڈیز کے خلاف، کرس گیل (215)،24فروری2015زمبابوے کے خلاف۔ مارٹن گپٹل(237 ناٹ آؤٹ)22مارچ 2015ویسٹ انڈیز کے خلاف ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *