’رہنما فاؤنڈیشن ‘اور’ خدائی خدمت گار‘ کی جانب سے ملی ماڈل اسکول میں عید ملن پروگرام کا انعقاد

eid-milan
نئی دہلی:رہنما فاؤنڈیشن اور خدائی خدمت گار کی جانب سے مشترکہ طور پر عید ملن کا پروگرام ملی ماڈل اسکول کے آڈی ٹوریم ابوالفضل انکلیو میں منعقد ہوا ۔جس میں کوڑے چننے والے ،رکشہ چلانے والے ،مزدوری کرنے والے اور گھروں میں کام کرنے والیوں کی فیملی کے لوگ شامل ہوئے ۔رہنما فاؤنڈیشن کے صدر سید تحسین احمد نے کہا کہ عام طور پر ہمارے سماج میں عید ملن یا افطار پارٹی یا دیگر کوئی تقریب خوشحال لوگ آپس میں کرتے ہیں جس میں ہمارے سماج کی مکمل نمائندگی نہیں ہوتی ہے ۔بطور خاص غریب لوگ شامل نہیں کئے جاتے ہیں ۔جبکہ اسلام نے ایسے دعوت پہ لعنت بھیجی ہے جس میں سماج کے غریب لوگ شامل نہ ہوں۔رہنما فاؤنڈیشن اور خدائی خدمت گار اپنی مہذبی اور سماجی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ چاہے افطار پارٹی ہو یا عید ملن یا دیگر کوئی خوشی کی تقریب ،ہمیشہ امیر اور غریب ساتھ مل کر افطار کریں گے اور عید کی خوشیاں منائیں گے ۔جس میں کسی طرح کی تفریق نہیں ہوگی ۔بلا تفریق مذہب و ملت سماج کے ہر طبقے کو شامل کیا جائے گا ۔
اس تقریب میں تقریباً 300لوگوں نے شرکت کی ۔جس میں برادران وطن بھی موجود تھے۔سب مل کر ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں منائی اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ۔اس موقع سے کوڑے چننے والے ،مزدور اور گھروں میں کام کرنے والیوں کے بچوں کی خاطر رہنما فاؤنڈیشن نے 50بچوں کو اچھی تعلیم دلانے کا فیصلہ لیا ہے ۔ان شا اللہ بہت جلد اس پر کارروائی شروع ہو جائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ آج ضرورت ہے کہ سماج کے ہر طبقے کے ساتھ عید کی خوشیاں منائیں ،نبی ﷺ کی سنت کو زندہ کریں اور اسلام کی تعلیم کو اپنی زندگی میں شامل کریں۔
اس پروگرام میں رہنما فاؤنڈشین کے صدر سید تحسین احمد ،سوشلسٹ پارٹی کے قومی صدر پریم سنگھ ،سوشلسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری منجو موہن ،مسلم مجلس مشاورت کے جنرل سکریٹری مولانا حمید نعمانی ،مولانا ابرار اصلاحی مکی ،عیسائی کمیونیٹی کے لیڈر مسٹر فلیپ ،خدائی خدمت گار کے نیشنل کنوینر فیصل خان اور ان کی پوری تیم شامل تھی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *