اترکھنڈ کے مسلم گاؤں کو اجاڑنے کی کوشش

نئی دہلی: اترکھنڈ کے گاؤں مادھو پور حضرت پور تحصیل روڑکی ضلع ہریدوار کے محمد اسرار نے دہلی اقلیتی کمیشن کو اطلاع دی ہے کہ اترکھنڈ کی حکومت ان کے گاؤں کے سبھی گھروں کو اجاڑنے کے درپے ہے حالانکہ یہ گاؤں تقریباً 200۔300 سال قبل آباد ہوا تھا اور گاؤں کے موجودہ باشندے انہیں اصل باشندوں کی اولاد ہیں جنہوں نے یہ گاؤں بسایا تھا۔ چونکہ مقامی طور پر کوئی سنوائی نہیں ہورہی ہے، اس لئے گاؤں کے محمد اسرار نے دہلی اقلیتی کمیشن کو مدد کے لئے خط لکھا۔ لیکن چونکہ معاملہ دہلی اقلیتی کمیشن کے دائرہ کار سے باہر ہے، اس لئے کمیشن کے صدر ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے اپنی سفارش کے ساتھ نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن اور قومی اقلیتی کمیشن کو خط لکھ کر اس معاملے میں دخل اندازی کرنے کے لئے لکھا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *