ڈاکٹر حفظ الرحمن صدیق ڈاکٹر اے پی جے ابوالکلام لائف ٹائم اچیومنٹ نیشنل ایوارڈ سے سرفراز

Dr-Hifzur-Rahman-Siddique
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے زولوجی شعبہ میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر حفظ الرحمن صدیق کو باوقار انو ویٹو ریسرچ ڈیولیپر اینڈ پبلیشر( آئی آر ڈی پی ) ایوارڈ2018کے تحت ڈاکٹر اے پی جے ابوالکلام لائف ٹائم اچیومنٹ نیشنل ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔ اس ایوارڈ کے تحت انہیں گولڈ میڈل، توصیفی سند اور یادگاری نشان پیش کیا جائے گا۔واضح ہوکہ ڈاکٹر صدیق دنیا بھر سے منتخب ان75ماہرینِ تعلیم اور سائنسدانوں میں شامل ہیں جن کے تحقیقی مقالے آئی آر ڈی پی اشاعتی گروپ کے تحقیقی جرائد میں شائع ہوتے رہے ہیں اور جنہیں علم کے متعلقہ میدانوں میں اہم خدمات اور تعاون کے پیشِ نظر اس ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر صدیق اے ایم یو کے مولیکیولر کینسر جینیٹکس اینڈ ٹرانسلیشنل ریسرچ لیب کے پروگرام ڈائرکٹر ہیں اور خلیوں و پروٹینس پر ان کا خصوصی مطالعہ ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *