کروناندھی کودیررات اسپتال میں داخل کیاگیا

karunanidhi
تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اورڈی ایم کے کے سربراہ کرونا ندھی کی دیرطبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایاگیا۔ڈی ایم کے لیڈر اے راجا نے ان کی صحت کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایاکہ بلڈپریشر اچانک کم ہونے کے بعدانہیں اسپتال میں داخل کرایاگیا تھا۔انہو ں نے بتایاکہ بی پی اب کنٹرول ہے اوروہ خطرے سے باہرہیں۔
بہرکیف انہیں دیررات کاویری اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ دیر رات سینئر لیڈرکا بلیڈ پریشر اچانک کم ہوگیا ۔ ا سکے بعد ڈاکٹروں کے مشورے پر انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ اس درمیان آج صبح سے اسپتال کے باہر ان کے حامیوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی ہے۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند ،نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نے کل کروناندھی کی بیٹی کنی موزی اور بیٹے اسٹالن سے بات کر کے 93سالہ لیڈر کی خیریت دریافت کی تھی۔ تملناڈو کے نائب وزیر اعلیٰ او پی پنیر سیلون اور ادا کار سے لیڈر بنے کمل ہاسن نے کل کرونا ندھی سے ان کے گھر پر ملاقات کی تھی اور رشتہ داروں سے خیریت دریافت کی تھی۔ اس درمیان ڈی ایم کے لیڈر اے راجا نے ہفتہ کو کہاکہ کرونا ندھی کی طبیعت ابھی ٹھیک ہے ۔ڈاکٹر ان کا علاج کر رہے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *