رہنما فاؤنڈیشن کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں میں ٹیبل فین اور سلائی مشین تقسیم 

rohingiya-muslims
نئی دہلی 04(پریس کانفرنس)رہنما فاؤنڈیشن کی جانب سے میوات ہریانہ میں روہنگیا پناہ گزین کے درمیان 33فیملی کو اس شدید گرمی سے نجات دینے کے لئے ٹیبل فین (پنکھا)تقسیم کئے گئے ۔اس کے علاوہ خواتین کو روزگار فراہم کرنے کے لئے پانچ سیلائی مشین بھی تقسیم کئے گئے ہیں تاکہ وہ خودکفیل ہو کر اپنے آشیانہ میں ہی روزی روٹی کا انتظام کرسکیں۔اس موقع پر رہنما فاؤنڈیشن کے صدر سید تحسین احمد نے کہا کہ جہاں ہم اپنے آرام کا خیال کرتے ہیں اور اپنی روزی روٹی کے انتظام کے لئے فکر مند ہوتے ہیں وہیں ہمیں ان غریب اور بے سہارا زمانے کے ستائے ہوئے اپنے گھروں سے نکالے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کی بھی فکر کرنی چاہئے ۔چونکہ یہ اپنے وطن سے دور بہت ایک اجنبی ماحول میں ہیں جہاں ان کے لئے ہر چیز ہر بات نئی ہے ۔بطور خاص آج کے موجودہ حالات میں وہ ہندوستان میں پناہ گزین بنے ہوئے ہیں جہاں مختلف طرح کے مسائل ہیں ۔خود ہندوستانی مسلمانوں کے لئے یہاں کی زمین تنگ کرنے کی کوشش ہو رہی ہے ،ایسے حالات میں روہنگیا پناہ گزین مسلمانوں کے لئے یہاں رہنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ دل کھول کر ان کی مدد کو پہنچیں وہ ہمارے لئے مہمان ہیں ،ان کے کھانے پینے اور رہنے سہنے کی سہولیات فراہم کریں ۔
واضح رہے کہ عید کے موقع پر رہنما فاؤنڈیشن کی جانب سے روہنگیائی مسلمانوں کے درمیان نئے نئے کپڑے تقسیم کئے گئے اس کے ساتھ فی کس پانچ پانچ سو روپے عیدی کی شکل میں دئے گئے تھے تاکہ ہندوستانی مسلمانوں کی طرح وہ بھی خوشی خوشی عید منائیں ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *