سی ایم کجریوال کا بڑافیصلہ:گھر-گھرراشن پہنچانے کی اسکیم کومنظوری

arvind-kejriwal
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے جمعہ کواپنا حکم جاری کیا۔سی ایم اروندکیجریوال نے آج (جمعہ)کوگھر-گھرراشن ڈلیوری اسکیم کومنظوری دے دی ہے۔اس کے ساتھ ہی محکمہ خوراک کو حکم دےئے ہیں اسے جلدسے جلدشروع کریں۔کجریوال نے ٹویٹ کرکے کہاکہ’’راش کوگھرگھرپہنچانے کی اسکیم کوسبھی مخالفوں کودرکنار کرکے منظوری دے دی‘‘۔خیال رہے کہ غریبوں کوگھرگھرراشن پہنچانے کی اسکیم ان اہم مسئلوں میں سے ایک ہے، جس پرعام آدمی پارٹی سرکاراورلیفٹیننٹ گورنرانل بیجل اورمرکزکے بیچ تنازعہ چل رہاتھا۔کجریوال آج دوپہرایل جی انل بیجل سے ملیں گے۔
عام آدمی پارٹی سرکارکا دعویٰ ہے کہ اس اسکیم کے شروع ہونے سے اب دہلی کے لوگوں کودال، چاول، گیہوں، آٹا، نمک،مٹی کا تیل اورسرسوں کاتیل اب گھرپرڈیلیورہوجائے گا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *