16نیپالی لڑکیاں برآمد، کویت اورعراق بھیجنے کی تھی تیار

nepali-girls
دہلی خواتین کمیشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منیرکا علاقے سے 16 لڑکیوں کو آزاد کرایا۔یہ لڑکیاں نیپال سے تسکرکرکے لائی گئیں تھیں۔ فی الحال جانچ کی جارہی ہے۔دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال خودان تمام کو آزاد کرانے کے دوران منگل کی دیر رات تقریباََ ڈیڑھ بجے جائے وقوع منرکامیں چھاپہ مارا۔یہاں سے سواتی مالیوال اوران کی ٹیم نے 16لڑکیوں کوبرآمدکیا ہے۔بتایاجارہاہے کہ ان لڑکیوں کو ملازمت کا لالچ دیکر انسانی اسمگلنگ کے لئے نیپال سے لایا گیا تھا اور منیرکا علاقہ میں ایک چھوٹے سے کمرے میں بند کرکے رکھا گیا تھا۔ تمام لڑکیوں کے پاسپورٹ دلالوں نے چھین لئے تھے۔ جہاں سے لڑکیوں کو آزاد کرایا گیا و ہاں سے کچھ ہی دوری پر پولیس اسٹیشن ہے۔
پو چھ گچھ میں پتہ چلا کہ ان لڑکیوں کو یہاں سے کویت اور عراق بھیجنے کی تیاری تھی۔ پندرہ دن پہلے سات لڑکیوں کو کویت او رعراق بھیجا جاچکا ہے۔ محترمہ مالیوال نے کہاکہ دہلی خواتین کمیشن کو اطلاع ملی تھی کہ منیرکا کے ایک گھر میں کچھ لڑکیوں کو یرغمال بناکر رکھا گیا ہے۔ شکایت کی بنیاد پر وہ پولیس کے ساتھ وہاں پہنچیں اور لڑکیوں کو آزاد کرایا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *