مڈ-ڈے میل کھانے سے 26بچوں کی طبیعت بگڑی،اسپتال میں داخل

mid-day-meal
فائل فوٹو
دہلی کے نریلاعلاقے میں ایک سرکاری اسکول میں مڈڈے میل کھانے کے بعد 26سے زائدطلباکی طبیعت بگڑگئی۔ سبھی بچوں کونردیک کے ایک اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق، ایک سینئرپولس آفیسرنے بتایاکہ مڈ-ڈے میل کھانے کے بعد قریب 26طلباکی طبیعت بگڑجانے کی ہمیں خبرملی ہے۔بچوں کوفوراً ستیہ وادی راجا ہریش چندراسپتال لے جایاگیاہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق، سبھی بچوں نے پیٹ درد کی شکایت کی تھی۔اسپتال کے سینئرڈاکٹر نے بتایاکہ سبھی بچوں کی طبیعت بہترہے اورانہیں جلدہی اسپتال سے ڈسچارج کردےئے جانے کی امیدہے۔بتادیں کہ مڈ-ڈے میل کھانے کے بعد بچو ں کے بیمارپڑنے کا ایک ہفتے کے اندردوسراواقعہ ہے۔اس سے قبل مشرقی دہلی کے کھچڑی پور میں دہلی سرکارکے ایک ودیالیہ میں ہفتہ کومڈڈے میل کھانے کے بعد دوطالبات بیمارہوگئی تھیں۔
بہرکیف دہلی پولیس موقع پرپہنچ گئی ہے،جس کے بعد کارروائی شروع کردی ہے۔پولس نے بتایاکہ ہمیں کال آئی تھی ۔جس میں کہاگیاکہ کھانے میں چھپکلی گرنے سے بچوں کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی ۔پولس نے لاپرواہی کا معاملہ درج کرلیاہے۔

 

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *