بارش کاقہر، دیوارگرنے سے ایک ہی خاندان کے چارافراد ہلاک

dehradun
ممبئی کے بعد اتراکھنڈ میں بھی موسلادھاربارش کا دورجاری ہے۔اتراکھنڈ میں بارش نے تبائی مچائی ہے۔راجدھانی دہرادون سمیت آس پاس کے علاقوں میں بارش لگاتارجاری ہے۔ چمولی، پوڑی، رودرپریاگ سمیت کئی ضلع بارش سے سب سے زیادہ متاثرہیں۔اتراکھنڈ کی راجدھانی دہرادون میں بارش کے باعث ابھی تک 7لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ جبکہ کئی افرادزخمی بھی ہوئے ہیں۔دیررات ہوئی بارش کے باعث وسنت وہار کے شاستری نگرمیں ایک مکان کی دیوارگرگئی۔ جس میں ایک ہی خاندان کے چارلوگوں کی موت ہوگئی ۔حادثہ کی خبرملتے ہی ایس ڈی آرایف کی ٹیم نے موقع پرپہنچ کر2زخمی لوگوں سمیت 4لاشوں کوملبے سے باہرنکالا۔محکمہ موسمیات نے بدھ کوشدیدبارش اورآندھی طوفان کا الرٹ جاری کیاہے۔الرٹ کودیکھتے ہوئے دہرادون میں سبھی سرکاری اسکولوں اورآنگن باڑی مراکزمیں چھٹی کردی گئی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *