امریکہ:کنساس میں مارے گئے ہندوستانی طالب علم کے جسدخاکی کوہندوستان لایاگیا

dead-body-of-sharat

امریکہ کے کنساس شہرمیں گذشتہ ہفتے مبینہ حملے میں مارے گئے ہندوستانی طالب علم شرت کپوکی لاش بدھ کودیررات حیدرآبادپہنچ گئی ہے۔لاش کوراجیوگاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پرلائی گئی۔یادرہے کہ اس حادثے کے بعد لاش کوہندوستان لانے کیلئے متاثرہ خاندان نے وزیرخارجہ سشماسوراج اورتلنگانہ کے وزیرسے بھی مددمانگی تھی۔ جسدخاکی پہنچنے کے بعد سابق مرکزی وزیربنڈارو سمیت کئی لیڈروں نے شرت کوخراج تحسین پیش کیا۔
خیال رہے کہ امریکہ کے مسوری کے کانساس سٹی میں گذشتہ جمعہ کوشام میں ہوئی گولی باری میں ایک ہندوستانی طالب علم کی موت ہوگئی تھی۔مارے گئے طالب علم کی شناخت تلنگانہ کے وارنگل ضلع کے 25سالہ شرت کپوکے طورپرہوئی تھی جومسوری یونیورسٹی کے طالب علم تھے۔

پولس کوایک ریسٹورینٹ میں گولی باری کی خبرملی تھی۔اس کے بعدپولس نے موقع پرپہنچ کرخون سے لہولہان شرت کوایک پل میں گراپایا۔آناً فاناً میں طالب علم کوقریب کے اسپتال میں لے جایاگیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردے دیا۔شرت کے جسم پرگولیوں کونشان بھی ملے تھے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *