اس عظیم کھلاڑی کوٹیم سے دکھایا گیا باہرکا راستہ،جانئے کیوں

danushka-gunathilaka
بھلے ہی سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو دوٹسٹ میچوں کی سیریزمیں 0۔2 سے رونداہو، لیکن ٹیم کے بلے بازدنوشکاگناتھلکا کیلئے بری خبرہے۔انہیں بین الاقوامی کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے معطل کردیاہے۔درصل ، اس کرکیٹرپرسنگین الزام لگے ہیں۔گناتھلکا اوران کے ایک دوست پرناروے کی ایک خاتون کے ذریعے ہوٹل کے کمرے میں ریپ کا الزام لگایاگیاہے۔خبروں کے مطابق، دنوشکاگناتھلکا اوران کے دوست نے ناروے کی دوخاتون کواتوارکی صبح اپنے اس ہوٹل میں ٹھہرایاجہاں سری لنکائی ٹیم رکی ہوئی تھی۔بعد میں ایک خاتون نے دنوشکاکے دوست پرریپ کاالزام لگایاہے جوسرلنکائی نژاد برطانیہ پاسپورٹ ہولڈرہے۔پولس نے اسے گرفتارکر لیاہے۔

 

خبروں کے مطابق گنا تھلکا کے ایک دوست پرایک غیرملکی لڑکی نے عصمت دری کا الزام لگایا ہے، جس شخص پرالزام لگا ہے وہ بھی لندن کا شہری ہے۔ لڑکی نے جوکیس درج کرایا ہے، اس میں گنا تلکا کانام بھی شامل ہے۔
گنا تلکا عصمت دری معاملے میں تو ملزم نہیں ہیں، لیکن ملزمان کے مطابق وہ جرم کے وقت جائے واردات پرموجود تھے۔ ایف آئی آرمیں گنا تلکا کانام آنے کے بعد انہیں معطل کردیا گیا ہے اوراب ان کے خلاف جانچ ہوگی۔بہر کیف سری لنکاکرکٹ بورڈ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں انہیں معطل کردیاہے۔ضابطہ اخلاق کے تحت میچوں دوران کھلاڑیوں کیلئے رات میں ہوٹل کے کمروں میں رہنا ضروری ہے اوروہ مہمان نہیں لاسکتے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *