خطرے کے نشان کے قریب پہنچا یمنا ندی کا پانی سطح

yamuna-river
ایک طرف جہاں دہلی این سی آرمیں گذشتہ روز سے بارش ہورہی ہے، وہیں دہلی میں یمنا ندی کا پانی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچ گیاہے۔اس کی وجہ بتائی جارہی ہے کہ ہریانہ کے یمنانگرکے ہتھنی کنڈ بیراج سے قریب 1لاکھ 15ہزارکیوسیک پانی چھوڑناہے اورلگاتار ہورہی بارش ہے۔ یمنامیں اچانک آئے اتنے پانی کا دباؤ چھوٹی نہریں کنٹرول نہیں کرپاتیں، لہٰذا سبھی نہریں بندکرکے یہ پانی یمنا میں چھوڑدیاگیا۔نیوزایجنسی اے این آئی کے مطابق، صبح 1لاکھ 15ہزارکیوسیک پانی ہتھنی کنڈ بیراج سے چھوڑا گیا۔اس کے باعث یمنا کا پانی سطح 203.83میٹرتک پہنچ گیاہے، خطرے کے نشان سے 17سینٹی میٹرکم ہے۔بتادیں کہ یمنا میں 204میٹر پانی سطح خطرے کی نشانی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *