اناج کولیکرپارلیمنٹ احاطے میں کانگریس ارکان کا مظاہرہ

congress
پارلیمنٹ مانسون سیشن میں سرکارکوگھیرنے کی کوشش میں لگی کانگریس نے آج فصلوں کی ایم ایس پی پرانوکھے اندازمیں مظاہرہ کیا۔کانگریس ارکاکین پارلیمنٹ نے ایم ایس پی کوکسانوں کے ساتھ دھوکہ بتاتے ہوئے ہتھیلیوں میں اناج لیکرپارلیمنٹ احاطے میں مظاہرہ کیا۔ کانگریس ارکان پارلیمنٹ نے اس مظاہرے کے دوران الزام عائد کیا کہ کاشتکاروں کے ملک بھر میں احتجاج کے بعد مرکز نے کچھ فصلوں کے ایم ایس پی کے قیمتوں میں اضافہ تو کر دیا لیکن اسے نافذ نہیں کیا۔ اتنا ہی نہیں کانگریس ارکان پارلیمنٹ کا الزام ہے کہ مودی حکومت کا یہ اعلان کاشت کاروں کے لئے محض ایک دھوکہ ہے۔ کیونکہ یہ ناکافی ہے۔ اس کو لے کر کانگریس ایم پی جیوترادتیہ سندھیا سمیت کئی ممبران پارلیمنٹ نے مرکز کے خلاف خوب نعرے بازی کی ۔ پارلیمنٹ اجلا س کے دوسرے دن کانگریس ممبران پارلیمنٹ نے مرکز کی مودی حکومت کو کسانوں کے ساتھ دھوکہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پارلیمنٹ احاطہ میں پارلیمنٹ کے صدر دروازے پر مظاہرہ کیا۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *