نشے کے خلاف پنجاب سرکارکا بڑاقدم

amarindr-singh
پنجاب میں بڑھ رہے ڈرگس کے کاروبارکولیکرریاستی حکومت لگاتارسخت قدم اٹھارہی ہے۔گذشتہ روزکابینہ کی میٹنگ میں پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امرندرسنگھ سرکارنے ریاست میں نشے کے خلاف ہلابول دیاہے۔ریاست میں لگاتارنوجوانوں کی موت اورڈرگس کی تسکری کے باعث فضیحت کے بیچ پنجاب سرکار نے نشے پرایک اوروارکیاہے۔ڈرگس تسکروں کوپھانسی کی سزاکی تجویزکے بعد وزیراعلیٰ کیپٹن امرندرسنگھ نے سبھی سرکاری ملازمین کی بھرتی میں ڈوپ ٹیسٹ لازمی کردیاہے۔ڈوپ ٹیسٹ نہ صرف نئے ملازمین کی تقرری کے دوران بلکہ ہرسال ہونے والے پرموشن اورسالانہ رپورٹ تیارکئے جانے کے دوران بھی سبھی سرکاری ملازمین کاکیاجائے گا۔
وزیراعلیٰ امرندرسنگھ نے ریاست کے چیف سکریٹری کواس معاملے میں کام کرنے اورضروری معلومات جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *