گریٹر نوئیڈا میں دردناک حادثہ ،3 افرادہلاک

buildings-collapsed
گریٹر نوئیڈا کے تھانہ بسرکھ علاقے کے شاہ بیری گاؤں میں منگل کی رات دردناک حادثہ ہوا۔یہاں 6اور7منزل کی دوعمارت گرگئیں۔ اس حادثے میں تین لوگوں کی مرنے کی خبرہے۔تین لاشوں میں ایک خاتون اوردومردشامل ہیں۔ابھی بھی 6 سے 7 لوگوں کے ملبے میں پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پرپہنچ چکی ہے اورراحت وبچاؤ کا کام تیزی سے ہورہاہے۔بچاؤ کام میں جے سی بی مشینوں کی مددلی جارہی ہے۔ فائر بریگیڈ افسرارون کمار سنگھ نے بتایا کہ تھانہ بسرکھ علاقے کے شاہ بیری گاؤں میں منگل کی رات زیر تعمیر 6 منزلہ اور 7 منزلہ عمارت گر گئی۔6 منزلہ عمارت میں تین سے چار کنبہ رہ رہے تھے جبکہ زیر تعمیر عمارت میں درجن بھر مزدور بھی رہ رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ مزدوروں کے ملبے میں دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ جے سی بی سے ملبہ ہٹانے کا کام کیا جا رہا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ عمارت غیر قانونی طور سے بغیر کسی نقشہ پاس کرائے ہی بنوائی جا رہی تھی۔اس درمیان موقع پر مرکزی وزیر ڈاکٹر مہیش شرما بھی پہنچے اور ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ قصورواروں کو کسی بھی صورت میں چھوڑا نہیں جائے گا۔ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو راحت و بچاؤ کی ہدایت دی ہے۔

عمارت منہدم معاملے میں پولس نے تین لوگوں کوگرفتارکر لیاہے۔ بتایاجارہاہے کہ گنگاسرن دویدی کے نام پرزمین تھی، اسے بھی گرفتارکرلیاگیاہے۔قاسم نام کے بلڈرنے بلڈنگ بنائی تھی، جوابھی فرارہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *