بالی ووڈ ادکارمتھون چکرورتی کے بیٹے مموہ چکرورتی نے کی گرل فرینڈ سے شادی 

mimoh-chakraborty
بالی ووڈ ادکارمتھون چکرورتی کے بیٹے مموہ چکرورتی نے شادی کرلی ہے۔ مموہ نے بالی ووڈ اداکارہ شیلاڈیوڈ کی بیٹی مدالساشرما سے شادی کی۔ مموہ اورمدالساکافی دنوں سے ایک دوسرے کوڈیٹ کررہے تھے۔مدالساشرماساؤتھ فلموں کی اداکارہ ہیں۔دونوں نے اوٹی میں شادی کی۔اس شادی میں خاص خاندان والے اوردوست ہی شامل ہوئے۔وجہ تھی مموہ چکرورتی کا ریپ کیس میں پھنس جانا۔
دراصل، متھون چکرورتی کے بیٹے مموہ چکرورتی پربھوجپوری اداکارہ نے ریپ اوردھوکہ دھڑی کا الزام لگایاہے۔اسی وجہ سے مموہ کوجیل جاناپڑا۔وہ دودن کیلئے ضمانت پرتھے۔انہیں دودنوں میں انہو ں نے گرل فرینڈسے شادی کی۔دراصل، مموہ چکرورتی اورمدالساکی شادی 7جولائی کوہونی تھی۔لیکن بھوجپوری اداکارہ سے ریپ کیس میں پھنسنے کے بعد شادی کوٹالنا پڑا۔ بہرکیف اب مموہ نے شادی کرلی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *