خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم پربی جے پی لیڈرکابڑابیان

nand-kumar
ملک میں خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم پرمدھیہ پردیش سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ نندکمارچوہان نے بڑابیان دیاہے۔نندکمارچوہان نے کہاہے کہ انٹرنیٹ اوراسمارٹ فون پرفحش چیزیں دیکھنے کی وجہ سے ریپ جیسے واقعات ہورہے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم کیلئے اسمارٹ فون اورانٹرنیٹ ذمہ دارہے۔نندکمارچوہان نے کہاہے کہ ’’آج کل نوجوان موبائل پرفحش ویڈیودیکھ رہے ہیں، جس کا ان کے دماغ پرغلط اثرپڑتاہے اورجرم کوانجام دیتے ہیں‘‘۔یادرہے کہ نندکمارچوہان مدھیہ پردیش کے کھنڈوا سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔اس سے پہلے نندکمارچوہان نے جموں وکشمیرمیں سابقہ بی جے پی -پی ڈی پی سرکارکے بچاؤ میں کہاتھاکہ کٹھوعہ میں جوکچھ بھی ہوا، اس میں پاکستان کا ہاتھ ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *